الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
39. باب (أحاديث 8564–9729)
باب (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9248
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ، ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثَنَا زَائِدَةُ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ زِرٍّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: إِنَّ " الشَّمْسَ تَطْلُعُ بَيْنَ قَرْنَيْ شَيْطَانٍ فَلَا تَرْتَفِعُ قَصَبَةً إِلَّا فُتِحَ لَهَا بَابٌ مِنْ أَبْوَابِ جَهَنَّمَ، وَإِذَا انْتَصَفَ النَّهَارُ فُتِحَتْ لَهَا أَبْوَابُ جَهَنَّمَ "، قَالَ: فَكَانَ عَبْدُ اللهِ " يَنْهَانَا عَنْ صَلَاتَيْنِ فِي هَاتَيْنِ السَّاعَتَيْنِ: حِينَ تَطْلُعُ حَتَّى تَرْتَفِعَ، وَنِصْفَ النَّهَارِ ".
زر بن حبیش بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”سورج شیطان کے دو سینگوں کے درمیان طلوع ہوتا ہے، پھر وہ ایک نیزے کے برابر بھی بلند نہیں ہوتا مگر جہنم کے دروازوں میں سے ایک دروازہ اس کے لیے کھول دیا جاتا ہے، اور جب دوپہر ہوتی ہے تو جہنم کے دروازے اس کے لیے کھول دیے جاتے ہیں۔“ راوی کہتے ہیں: چنانچہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ ہمیں ان دو اوقات میں نماز پڑھنے سے منع کیا کرتے تھے: سورج طلوع ہوتے وقت یہاں تک کہ وہ بلند ہو جائے، اور دوپہر کے وقت۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9248]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 258، حدیث 9280»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 9248 in Urdu