الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
39. باب (أحاديث 8564–9729)
باب (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9277
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ، ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثَنَا زَائِدَةُ، قَالَ: سُئِلَ أَبُو إِسْحَاقَ: أَذَكَرْتَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ، قَرَأَ فِي الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ فِي أَوَّلِ رَكْعَةٍ: يَسْأَلُونَكَ عَنِ الأَنْفَالِ حَتَّى بَلَغَ: نِعْمَ الْمَوْلَى وَنِعْمَ النَّصِيرُ ثُمَّ رَكَعَ، ثُمَّ قَرَأَ فِي الثَّانِيَةِ بِسُورَةٍ مِنَ الْمُفَصَّلِ؟ قَالَ: نَعَمْ ".
ابواسحاق سے پوچھا گیا: کیا آپ نے عبدالرحمن بن یزید سے روایت کرتے ہوئے یہ ذکر کیا کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے عشاء کی نماز میں پہلی رکعت میں: ”لوگ آپ سے مالِ غنیمت کے بارے میں پوچھتے ہیں“ [سورۃ الانفال: 1] یہاں تک کہ ”وہ بہترین کارساز اور بہترین مددگار ہے“ [سورۃ الانفال: 40] پر پہنچ کر رکوع کیا، پھر دوسری رکعت میں مفصل کی ایک سورت پڑھی؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9277]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 263، حدیث 9309»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 9277 in Urdu