الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
39. باب (أحاديث 8564–9729)
باب (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9323
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ، قَالَ: دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ مَعَ ابْنِ مَسْعُودٍ، وَالنَّاسُ رُكُوعٌ فَرَكَعَ، وَرَكَعْتُ مَعَهُ، وَمَشَيْنَا رَاكِعَيْنِ فَانْتَهَيْنَا إِلَى الصَّفِّ، فَرَفَعُوا رُءُوسَهُمْ فَصَلَّيْنَا صَلَاتَنَا، فَلَمَّا سَلَّمَ الْإِمَامُ ظَنَنْتُ أَنْ قَدْ فَاتَتْنِي، فَقُمْتُ لِأَقْضِيَ، فَجَذَبَنِي ابْنُ مَسْعُودٍ، وَقَالَ: " إِنَّكَ قَدْ أَدْرَكْتَ ".
زید بن وہب رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے ساتھ مسجد میں داخل ہوا اور لوگ رکوع میں تھے تو انہوں نے رکوع کیا، اور میں نے ان کے ساتھ رکوع کیا، اور ہم رکوع کی حالت میں چلتے ہوئے صف تک پہنچے، پھر انہوں نے اپنے سر اٹھائے، اور ہم نے اپنی نماز پڑھی۔ جب امام نے سلام پھیرا تو میرا خیال ہوا کہ میری (ایک) رکعت فوت ہو گئی ہے، چنانچہ میں قضا کرنے کے لیے کھڑا ہوا، تو سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے مجھے کھینچ لیا اور فرمایا: ”تم نے (رکعت) پا لی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9323]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 271، حدیث 9355»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 9323 in Urdu