الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
41. باب (أحاديث 9766–9906)
باب (احادیث 9766 تا 9906)
حدیث نمبر: 9788
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ، أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ، وَكَانَ عِنْدَهُ غُلَامٌ، فَقَرَأَ الْمُصْحَفَ وَعِنْدَهُ أَصْحَابُهُ، فَجَاءَ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ: خَضْرَمَةُ، فَقَالَ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَيُّ دَرَجَاتِ الْإِسْلَامِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: الصَّلَاةُ، قَالَ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: الزَّكَاةُ، قَالَ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: بِرُّ الْوَالِدَيْنِ، قَالَ: فَمَعَ مَنِ الْمَرْءُ؟ قَالَ: أَحْسَبُهُ قَالَ: مَعَ مَنْ أَحَبَّ.
زر بن حبیش کہتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس ایک لڑکا تھا، وہ اپنے ساتھیوں کے سامنے مصحف پڑھ رہے تھے کہ خضرمہ نامی ایک آدمی آیا اور کہنے لگا: اے ابو عبدالرحمٰن! اسلام کے درجات میں سے کون سا درجہ سب سے افضل ہے؟ فرمایا: نماز۔ اس نے پوچھا: پھر کون سا؟ فرمایا: زکوٰۃ۔ اس نے پوچھا: پھر کون سا؟ فرمایا: والدین کے ساتھ نیک سلوک۔ اس نے پوچھا: تو آدمی کس کے ساتھ ہوگا (یعنی آخرت میں)؟ راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے انہوں نے فرمایا: جس سے وہ محبت رکھتا ہو اسی کے ساتھ۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9788]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 25، حدیث 9824»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 9788 in Urdu