الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
41. باب (أحاديث 9766–9906)
باب (احادیث 9766 تا 9906)
حدیث نمبر: 9796
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ، [ ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثَنَا زَائِدَةُ، ثَنَا الْأَعْمَشُ ] ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: صَلَّيْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَإِمَّا زَادَ أَوْ نَقَصَ - [ قَالَ إِبْرَاهِيمُ ] : وَايْمُ اللهِ، مَا جَاءَ ذَلِكَ إِلَّا مِنْ قِبَلِي - فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ، أَحَدَثَ فِي الصَّلَاةِ شَيْءٌ؟ قَالَ: " لَا "، فَقُلْنَا لَهُ الَّذِي صَنَعَ، قَالَ: إِذَا زَادَ الرَّجُلُ أَوْ نَقَصَ فَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ، قَالَ: ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ.
سیدنا عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (رکعتوں میں) یا تو زیادتی کی یا کمی - ابراہیم (راوی) کہتے ہیں: اللہ کی قسم! یہ (شک) میری ہی طرف سے ہے - تو ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا نماز میں کوئی نئی بات پیش آئی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں“۔ ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا کہ آپ نے کیا کیا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب آدمی (نماز میں) زیادتی یا کمی کرے تو اسے دو سجدے کرنے چاہئیں“۔ راوی کہتے ہیں: پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو سجدے کیے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9796]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 27، حدیث 9832»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 9796 in Urdu