الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
42. الاختلاف عن الشعبي في حديث عبد الله: إن معاذا كان أمة قانتا لله
شعبی سے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کی حدیث میں اختلاف: کہ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ اللہ کے فرمانبردار امام (پیشوا) تھے
حدیث نمبر: 9910
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ أَبِي بُكَيْرٍ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ، ثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مُجَالِدٍ، وَبَيَانٍ، أَوْ أَحَدِهِمَا، قَالَ: سَمِعْتُ الشَّعْبِيَّ يُحَدِّثُ، عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللهِ: إِنَّ مُعَاذًا كَانَ أُمَّةً قَانِتًا، فَقَالَ فَرْوَةُ: غَلِطَ، إِنَّ إِبْرَاهِيمَ كَانَ أُمَّةً قَانِتًا، فَقَالَ: إِنَّا كُنَّا نُشَبِّهُ بِهِ، وَسُئِلَ عَنِ الْأُمَّةِ فَقَالَ: مُعَلِّمُ الْخَيْرِ، وَسُئِلَ عَنِ الْقَانِتِ فَقَالَ: مُطِيعٌ لِلهِ وَرَسُولِهِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: بے شک معاذ ایک امت، اللہ کے فرمانبردار تھے۔ اس پر فروہ نے کہا: یہ غلطی ہے، (آیت تو) ”بے شک ابراہیم ایک امت، اللہ کے فرمانبردار تھے“ [سورۃ النحل: 120] ہے۔ فرمایا: ہم تو انہیں (معاذ کو) ابراہیم سے تشبیہ دیتے تھے۔ ان سے امت کے بارے میں پوچھا گیا تو فرمایا: بھلائی سکھانے والا۔ اور قانت کے بارے میں پوچھا گیا تو فرمایا: اللہ اور اس کے رسول کا فرمانبردار۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9910]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 59، حدیث 9946»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 9910 in Urdu