الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
45. باب من روى عن ابن مسعود أنه لم يكن مع النبي صلى الله عليه وسلم ليلة الجن
باب: جس نے روایت کیا کہ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ لیلۃ الجن میں نبی کریم ﷺ کے ساتھ نہیں تھے
حدیث نمبر: 9987
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْعَلَّافُ الْمِصْرِيُّ، ثَنَا أَبُو صَالِحٍ الْحَرَّانِيُّ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ زَرْبِيٍّ، حَدَّثَنِي حَمَّادُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ قَيْسٍ قَالَ: كُنْتُ رَجُلًا قَدْ أَعْطَانِي اللهُ حُسْنَ الصَّوْتِ بِالْقُرْآنِ، فَكَانَ ابْنُ مَسْعُودٍ يُرْسِلُ إِلَيَّ فَأَقْرَأُ عَلَيْهِ الْقُرْآنَ، فَكُنْتُ إِذَا فَرَغْتُ مِنْ قِرَاءَتِي قَالَ: زِدْنَا مِنْ هَذَا فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي ؛ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: حُسْنُ الصَّوْتِ زِينَةُ الْقُرْآنِ ".
علقمہ بن قیس کہتے ہیں: میں ایک ایسا آدمی تھا جسے اللہ نے قرآن (پڑھنے) میں اچھی آواز عطا کی تھی، چنانچہ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ مجھے بلوایا کرتے تھے، تو میں ان کے سامنے قرآن پڑھتا۔ جب میں اپنی قرأت سے فارغ ہوتا تو وہ فرماتے: میرے ماں باپ تجھ پر قربان ہوں، ہمیں اس میں سے اور سناؤ؛ کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے: ”اچھی آواز قرآن کی زینت ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9987]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 82، حدیث 10023»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 9987 in Urdu