الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
145. أزهر أبو عبد الرحمن الزهري
سیدنا ازہر، ابوعبدالرحمن زہری رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 999
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نَافِعٍ الطَّحَّانُ الْمِصْرِيُّ، ثَنَا أَبُو الطَّاهِرِ بْنُ السَّرْحِ، قَالَ: وَجَدْتُ فِي كِتَابِ خَالِي، عَنْ عُقَيْلٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَهُ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَزْهَرَ الزُّهْرِيَّ أَخْبَرَهُ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُتِيَ بِشَارِبٍ وَهُوَ بِخَيْبَرَ فَحَثَى فِي وَجْهِهِ التُّرَابَ، ثُمَّ أَمَرَ أَصْحَابَهُ فَضَرَبُوهُ بِنِعَالِهِمْ، وَبِمَا كَانَ فِي أَيْدِيهِمْ، حَتَّى قَالَ لَهُمُ: "ارْفَعُوهُ" فَرَفَعُوا، فَتُوُفِّيَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَتِلْكَ سُنَّتُهُ، ثُمَّ جَلَدَ أَبُو بَكْرٍ فِي الْخَمْرِ أَرْبَعِينَ، " ثُمَّ جَلَدَ عُمَرُ - رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُ - أَرْبَعِينَ صَدْرًا مِنْ إِمَارَتِهِ، ثُمَّ جَلَدَ ثَمَانِينَ فِي آخِرِ خِلَافَتِهِ "، " ثُمَّ جَلَدَ عُثْمَانُ - رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُ - الْحَدَّ أَرْبَعِينَ "، " ثُمَّ مُعَاوِيَةُ - رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُ - ثَمَانِينَ.
عبدالرحمن بن ازہر زہری رحمہ اللہ اپنے والد سیدنا ازہر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس، جب آپ خیبر میں تھے، ایک شرابی لایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے منہ پر مٹی پھینکی، پھر اپنے صحابہ کو حکم دیا تو انہوں نے اسے اپنے جوتوں سے اور جو کچھ ان کے ہاتھ میں تھا اس سے مارا، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اسے اٹھاؤ۔“ تو انہوں نے اسے اٹھا لیا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہو گئی اور یہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ رہا، پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے شراب پر چالیس کوڑے لگوائے، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اپنی خلافت کے آغاز میں چالیس، اور اپنی خلافت کے آخر میں اسی کوڑے لگوائے، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے چالیس کی حد لگوائی، پھر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے اسی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 999]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 335، حدیث 1003»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 999 in Urdu