🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں نمبر سے تلاش کل احادیث (4627)
حدیث نمبر لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
282. بَابُ لَيْلَةِ الْقَدْرِ
شبِ قدر کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1124
وَقَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الْقُرَشِيُّ، ثَنَا الْوَلِيدُ هُوَ ابْنُ مُسْلِمٍ، أَخْبَرَنِي سَالِمٌ، أَنَّهُ سَمِعَ مُحَمَّدَ بْنَ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ يُحَدِّثُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: إِنَّ الْجُهَنِيَّ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، نَحْنُ غَيْبٌ قَدْ عَلِمْتَ، وَلَا نَسْتَطِيعُ أَنْ نَحْضُرَ هَذَا الشَّهْرَ، فَأَخْبِرْنَا بِلَيْلَةِ الْقَدْرِ؟ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، هَذِهِ لَيْلَةُ ثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ، وَهِيَ لِثَمَانٍ يَبْقَيْنَ؟ قَالَ: كَلَّا، هَذَا الشَّهْرُ يَنْقُصُ، وَهِيَ لِسَبْعٍ يَبْقَيْنَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ قبیلہ جہینہ کے ایک شخص نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہم دور دراز بستیوں میں رہنے والے لوگ ہیں جیسا کہ آپ کے علم میں ہے، اور ہم اس پورے مہینے (مدینہ منورہ میں) حاضر رہنے کی استطاعت نہیں رکھتے، لہٰذا آپ ہمیں شبِ قدر کے بارے میں مطلع فرما دیجیے؟ (راوی کہتے ہیں کہ) میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا یہ تئیسویں رات ہے جب کہ (مہینہ ختم ہونے میں) آٹھ راتیں باقی رہ جاتی ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایسا نہیں ہے، یہ مہینہ کم بھی ہو جاتا ہے (یعنی کبھی انتیس دن کا ہوتا ہے)، اور وہ (شبِ قدر) تو وہ رات ہے جب سات راتیں باقی رہ جائیں۔“ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الصيام/حدیث: 1124]
تخریج الحدیث: «أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2601، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2379»


Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 1124 in Urdu