🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں نمبر سے تلاش کل احادیث (4627)
حدیث نمبر لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
379. بَابُ آدَابِ البيع
خرید و فروخت کے آداب کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1430
وَقَالَ مُسَدَّدٌ: حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ يَزِيدَ الْيَشْكُرِيِّ، ثَنَا أَبُو حَازِمٍ، قَالَ: إِنَّ ابْنَ عُمَرَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا - مَرَّ عَلَى رَجُلٍ يَبِيعُ غُنَيْمَاتٍ لَهُ، فَقَالَ: بِكَمْ تَبِيعُ غَنَمَكَ هَذِهِ؟ قَالَ: بِكَذَا وَكَذَا، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا -: أَخَذْتُهَا بِكَذَا وَكَذَا، فَحَلَفَ أَنْ لَا يَبِيعَهَا، فَانْطَلَقَ ابْنُ عُمَرَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا - يَقْضِي حَاجَتَهُ، ثُمَّ مَرَّ عَلَيْهِ، فَقَالَ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، خُذْهَا بِالَّذِي أَعْطَيْتَنِي، فَقَالَ: حَلَفْتَ عَلَى يَمِينٍ، فَلَمْ أَكُنْ لِأُعِينَ الشَّيْطَانَ عَلَيْكَ أَنْ أُجِيبَكَ. صَحِيحٌ مَوْقُوفٌ.
ابو حازم سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما ایک شخص کے پاس سے گزرے جو اپنی چند بکریاں فروخت کر رہا تھا، تو انہوں نے پوچھا: ”تم اپنی یہ بکریاں کتنے میں بیچتے ہو؟“ اس نے کہا: ”اتنے اتنے میں۔“ تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”میں نے یہ بکریاں اتنے میں لے لیں۔“ تو اس شخص نے قسم کھا لی کہ وہ انہیں ہرگز نہیں بیچے گا، چنانچہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما اپنی کسی ضرورت سے تشریف لے گئے، پھر جب دوبارہ اس کے پاس سے گزرے تو اس شخص نے عرض کیا: ”اے ابو عبد الرحمن! آپ یہ بکریاں اسی قیمت پر لے لیں جو آپ نے مجھے پیش کی تھی،“ اس پر آپ نے فرمایا: ”تم نے ایک بات پر قسم کھا لی تھی، اور میں تمہاری بات مان کر تمہارے خلاف شیطان کی مدد کرنے والا نہیں ہوں (کہ تم اپنی قسم توڑ ڈالو)۔“ یہ روایت صحیح موقوف ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب البيوع/حدیث: 1430]
تخریج الحدیث: «قال ابن حجر: صحيح موقوف (المطالب العالية، ج 7، ص 347)»
«0»

الحكم على الحديث:
صحيح موقوف


Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 1430 in Urdu