🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں نمبر سے تلاش کل احادیث (4627)
حدیث نمبر لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
575. بَابُ حُكْمِ الْمَالِ الَّذِي يهدى مِنْ أهل الشرك لوالي المسلمين
اہلِ شرک کی طرف سے مسلمانوں کے حاکم کو دیے گئے ہدیے کے حکم کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2030Q
(88) فِيهِ حَدِيثٌ يَأْتِي - إِنْ شَاءَ اللهُ تَعَالَى - فِي الْمَغَازِي فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ، أَنَّ قَيْصَرَ بَعَثَ بِدَنَانِيرَ هَدِيَّةً إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَسَمَهَا.
اس باب میں ایک حدیثِ مبارکہ «إِنْ شَاءَ اللهُ تَعَالَى» ”اگر اللہ تعالیٰ نے چاہا“ کتاب المغازی میں غزوہ تبوک کے بیان میں آئے گی کہ ”قیصرِ روم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں بطورِ ہدیہ چند دینار بھیجے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں تقسیم فرما دیا۔“ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الجهاد/حدیث: 2030Q]
تخریج الحدیث: «0»


اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2030
قَالَ مُسَدَّدٌ: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، ثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيُّ قَالَ: كَانَ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ ذَاهِبُ الْبَصَرِ يَأْوِي إِلَى يَهُودِيَّةٍ، وَكَانَتْ حَسَنَةَ الصَّنِيعِ إِلَيْهِ، وَكَانَتْ تَسُبُّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا ذَكَرَتْهُ. فَنَهَاهَا فَأَبَتْ أَنْ تَفْعَلَ، فَقَتَلَهَا فَرُفِعَ ذَلِكَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَمَا إِنَّهَا كَانَتْ مِنْ أَحْسَنِ النَّاسِ إِلَيَّ صَنِيعًا، وَلَكِنَّهَا كَانَتْ تَسُبُّكَ إِذَا ذَكَرَتْكَ فَنَهَيْتُهَا، فَأَبَتْ أَنْ تَفْعَلَ فَقَتَلْتُهَا، فَأَطَلَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَمَهَا.
ابواسحاق ہمدانی بیان کرتے ہیں کہ ایک نابینا مسلمان شخص ایک یہودی خاتون کے پاس ٹھہرا ہوا تھا جو اس کے ساتھ بہت اچھا سلوک کرتی تھی، لیکن جب وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا تذکرہ کرتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرتی تھی۔ اس شخص نے اسے اس (نازیبا حرکت) سے روکا مگر وہ باز نہ آئی، چنانچہ اس نے اسے قتل کر دیا، جب یہ معاملہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں پیش ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے بازپرس فرمائی، جس پر اس نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! بے شک وہ میرے ساتھ حسنِ سلوک کرنے والوں میں بہترین خاتون تھی، لیکن جب وہ آپ کا ذکر کرتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو برا بھلا کہتی تھی، میں نے اسے منع کیا مگر وہ باز نہ آئی تو میں نے اسے قتل کر دیا۔“ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا خون رائیگاں قرار دے دیا۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الجهاد/حدیث: 2030]
تخریج الحدیث: «0»


Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 2030 in Urdu