🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں نمبر سے تلاش کل احادیث (4627)
حدیث نمبر لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
609. بَابُ كَرَاهِيَةِ الإمارة لِمَنْ لَمْ يقدر عَلَيْهَا
امارت کی اہلیت نہ رکھنے والے کے لیے امارت کی کراہت کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2097
وَقَالَ مُسَدَّدٌ: حَدَّثَنَا بِشْرٌ - هُوَ ابْنُ الْمُفَضَّلِ - ثَنَا ابْنُ عَوْنٍ، عَنْ عُمَيْرِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ الْمِقْدَادَ بْنَ الْأَسْوَدِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ بَعْثًا، فَلَمَّا رَجَعَ قَالَ: كَيْفَ وَجَدْتَ بَعْثَكَ؟ قَالَ: مَا زِلْتُ حَتَّى ظَنَنْتُ أَنَّ مَنْ مَعِي خَوَلٌ لِي، فَايْمُ اللهِ لَا أَعْمَلُ عَلَى رَجُلَيْنِ مَا دُمْتُ حَيًّا.
عُمَیْر بِنْ اِسْحَاق رَحِمَہُ اللہُ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سَیِّدُنَا مِقْدَاد بِنْ اَلْاَسْوَد رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کو ایک لشکر کا امیر بنا کر روانہ فرمایا، جب وہ واپس آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”تم نے اپنے لشکر اور امارت کو کیسا پایا؟“ انہوں نے عرض کیا: ”میں مسلسل اسی کیفیت میں رہا یہاں تک کہ مجھے یہ گمان ہونے لگا کہ جو لوگ میرے ساتھ ہیں وہ میرے «خَوَلٌ» ”خادم و غلام“ ہیں، پس اللہ کی قسم! میں جب تک زندہ ہوں، کبھی دو آدمیوں کی امارت (سربراہی) بھی قبول نہیں کروں گا۔“
اس حدیث کی سند جید ہے اور اسے امام مسدد نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الخلافة والإمارة/حدیث: 2097]
تخریج الحدیث: «قال أبو حاتم الرازي: فقال أبي كذا حدثنا إبراهيم بن موسى وحدثنا مسدد عن بشر بن المفضل عن ابن عون عن عمير بن إسحاق أن رسول الله صلى الله عليه وسلم بعث المقداد بعثا فذكر الحديث قلت لأبي أيهما أشبه قال حديث مسدد (علل الحديث، ج 3، ص 433)»
«0»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن


Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 2097 in Urdu