🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں نمبر سے تلاش کل احادیث (4627)
حدیث نمبر لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
675. بَابُ حل مَا ليس لَهُ ناب
ان جانوروں کی حلت کا بیان جن کے کچلی والے (شکاری) دانت نہیں ہوتے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2323
وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ، عَنْ مَيْمُونَةَ وَهِيَ خَالَتُهُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَتْ: أُهْدِيَ لَنَا ضَبٌّ فَصَنَعْتُهُ، فَدَخَلَ عَلَيْهَا رَجُلَانِ مِنْ قَوْمِهَا فَأَتْحَفَتْهُمَا بِهِ، فَدَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُمَا يَأْكُلَانِ، فَوَضَعَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ ثُمَّ رَفَعَهَا، فَقَالَ: مَا هَذَا؟ قَالَتْ: ضَبٌّ أُهْدِيَ لِي فَصَنَعْتُهُ، فَطَرَحَهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَهَبَا لِيَطْرَحَا مَا فِي أَيْدِيهِمَا، فَقَالَ لَهُمَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كُلَا فَإِنَّكُمَا أَهْلَ نَجْدٍ تَأْكُلُونَهَا، وَإِنَّا أَهْلَ تِهَامَةَ نَعَافُهَا.
سیدتنا میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، جو یزید بن اصم کی خالہ تھیں، انہوں نے فرمایا: ”ہمیں ایک گوہ ہدیہ کی گئی تو میں نے اسے پکایا، پھر میری قوم کے دو آدمی میرے پاس آئے تو میں نے وہ (پکی ہوئی گوہ) ان کے سامنے پیش کر دی، اتنے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے جبکہ وہ دونوں اسے کھا رہے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ (کھانے کی طرف) بڑھایا اور پھر اسے اٹھا لیا، اور پوچھا: ”یہ کیا ہے؟“ میں نے عرض کیا: ”یہ ایک گوہ ہے جو مجھے ہدیہ کی گئی تھی تو میں نے اسے پکایا ہے،“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے (کھانے سے) الگ کر دیا، یہ دیکھ کر وہ دونوں (مہمان) بھی اپنے ہاتھ میں موجود لقموں کو پھینکنے لگے، اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں سے فرمایا: ”کھاؤ! کیونکہ تم اہل نجد سے ہو (اور) اسے کھاتے ہو، جبکہ ہم اہل تہامہ اسے ناپسند کرتے ہیں۔“ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/أبواب الذبائح/حدیث: 2323]
تخریج الحدیث: «أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 6، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4708»


Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 2323 in Urdu