🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں نمبر سے تلاش کل احادیث (4627)
حدیث نمبر لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
980. بَابُ التوبة والاستغفار
توبہ اور اللہ تعالیٰ سے بخشش و مغفرت طلب کرنے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3261
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى: حَدَّثَنَا مُحْرِزُ بْنُ عَوْنٍ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مَطَرٍ، ثَنَا عَبْدُ الْغَفُورِ، عَنْ أَبِي نُصَيْرَةَ، عَنْ أَبِي رَجَاءٍ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «‏‏‏‏عَلَيْكُمْ بِلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَالِاسْتِغْفَارِ فَأَكْثِرُوا مِنْهُمَا ; فَإِنَّ إِبْلِيسَ قَالَ: أَهْلَكْتُ النَّاسَ بِالذُّنُوبِ، فَأَهْلَكُونِي بِلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَالِاسْتِغْفَارِ، فَلَمَّا رَأَيْتُ ذَلِكَ أَهْلَكْتُهُمْ بِالْأَهْوَاءِ وَهُمْ يَحْسَبُونَ أَنَّهُمْ مُهْتَدُونَ» ‏‏‏‏.
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں“ اور استغفار کو اپنے اوپر لازم کر لو اور ان دونوں کا کثرت سے ورد کیا کرو؛ کیونکہ ابلیس نے (حسرت سے) کہا ہے: میں نے لوگوں کو گناہوں میں مبتلا کر کے ہلاک (برباد) کرنا چاہا مگر انہوں نے «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں“ اور استغفار کے ذریعے مجھے ہی ہلاک (ناکام و نامراد) کر ڈالا، پس جب میں نے یہ صورتحال دیکھی تو میں نے انہیں نفسانی خواہشات اور بدعات کے ذریعے ہلاک کرنا شروع کیا حالانکہ وہ (اپنی جہالت کی وجہ سے) یہ گمان کرتے ہیں کہ وہ ہدایت یافتہ ہیں۔“
اسے امام ابو یعلیٰ نے اپنی مسند (3261) میں روایت کیا ہے، اس کی سند میں عبد الغفور بن سعید اور عثمان بن مطر ضعیف راوی ہیں، جس کی بنا پر محدثین کے نزدیک یہ روایت سنداؐ ضعیف ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الرقائق/حدیث: 3261]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه عثمان بن مطر وهو ضعيف (مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 207)»
«أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6918، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17105، 17574، 17869، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7237»

الحكم على الحديث:
في إسناده ضعف


Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 3261 in Urdu