🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں نمبر سے تلاش کل احادیث (4627)
حدیث نمبر لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1096. سُورَةُ يس
سورہ یٰسین۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3691
وَقَالَ الْحَارِثُ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ، ثَنَا هُشَيْمٌ، أَنَا حُصَيْنٌ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ، قَالَ: إِنَّ أُبَيَّ بْنَ خَلَفٍ جَاءَ بِعَظْمٍ حَائِلٍ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَفَتَّهُ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، أَيَبْعَثُ اللهُ هَذَا بَعْدَ مَا أَرَمَّ؟ قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: نَعَمْ، يَبْعَثُ هَذَا، ثُمَّ يُمِيتُكَ، ثُمَّ يُحْيِيكَ، ثُمَّ يُدْخِلُكَ جَهَنَّمَ، قَالَ: فَنَزَلَتِ الْآيَاتُ الَّتِي فِي آخِرِ سُورَةِ يس: أَوَلَمْ يَرَ الإِنْسَانُ أَنَّا خَلَقْنَاهُ مِنْ نُطْفَةٍ فَإِذَا - إِلَى آخِرِ السُّورَةِ.
ابو مالک سے روایت ہے کہ ابی بن خلف ایک گلی سڑی اور بوسیدہ ہڈی لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اپنے ہاتھوں سے چورا چورا کر دیا، پھر کہنے لگا: ”اے محمد! کیا اللہ اس ہڈی کو دوبارہ زندہ کرے گا جبکہ یہ بالکل گل سڑ چکی ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہاں! اللہ اسے بھی دوبارہ اٹھائے گا، پھر تجھے موت دے گا، پھر تجھے دوبارہ زندہ کرے گا اور پھر تجھے جہنم میں داخل کرے گا۔“ راوی کہتے ہیں کہ اس موقع پر سورہ یٰسین کی آخری آیات نازل ہوئیں: ﴿أَوَلَمْ يَرَ الْإِنْسَانُ أَنَّا خَلَقْنَاهُ مِنْ نُطْفَةٍ فَإِذَا هُوَ خَصِيمٌ مُبِينٌ﴾ [سورة يس: 77] سورت کے آخر تک۔
اس حدیث کی سند حسن ہے اور اسے امام حارث نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب التفسير/حدیث: 3691]
تخریج الحدیث: «0»


Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 3691 in Urdu