سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
71. باب : كيف السلام على الشمال
باب: بائیں طرف سلام پھیرنے کی کیفیت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1322
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي الدَّرَاوَرْدِيَّ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ، عَنْ عَمِّهِ وَاسِعِ بْنِ حَبَّانَ، قَالَ: قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ: أَخْبِرْنِي عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَيْفَ كَانَتْ؟ قَالَ:" فَذَكَرَ التَّكْبِيرَ قَالَ: يَعْنِي وَذَكَرَ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ عَنْ يَمِينِهِ , السَّلَامُ عَلَيْكُمْ عَنْ يَسَارِهِ".
واسع بن حبان کہتے ہیں کہ میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہم سے کہا کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے بارے میں بتائیے کہ وہ کیسی ہوتی تھی، تو انہوں نے تکبیر کہی، اور اپنی دائیں طرف «السلام عليكم ورحمة اللہ» کہنے، اور بائیں طرف «السلام عليكم» ۱؎ کہنے کا ذکر کیا۔ [سنن نسائي/كتاب السهو/حدیث: 1322]
حضرت واسع بن حبان سے روایت ہے کہ میں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے کہا: مجھے بتائیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کیسے ہوتی تھی؟ آپ نے ذکر کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم «اَللّٰهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے“ کہتے تھے اور (نماز کے اختتام پر) دائیں طرف «اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللّٰهِ» ”تم پر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت ہو“ کہتے تھے اور بائیں طرف «اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ» ”تم پر سلامتی ہو“ کہتے تھے۔ [سنن نسائي/كتاب السهو/حدیث: 1322]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي، أنظر ما قبلہ (حسن صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اس حدیث سے یہ بتانا مقصود ہے کہ آپ داہنی جانب والوں کی تکریم لیے داہنی طرف سلام پھیرتے وقت «ورحمۃاللہ» کا اضافہ فرماتے تھے، اور بائیں طرف «السلام عليكم» ہی پر اکتفا کرتے تھے، پچھلی روایت میں بائیں طرف بھی «ورحمۃاللہ» کہنے کا ذکر ہے، اور اسی پر عمل ہے، شاید آپ کبھی کبھی اسے چھوڑ دیتے رہے ہوں۔
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح
الرواة الحديث:
Sunan an-Nasa'i Hadith 1322 in Urdu
واسع بن حبان الأنصاري ← عبد الله بن عمر العدوي