سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
69. باب : تقليد الغنم
باب: بکریوں کے گلوں میں ہار لٹکانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2792
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عِيسَى ثِقَةٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي , عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ. ح وَأَنْبَأَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ عَبْدِ الْوَارِثِ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو مَعْمَرٍ , قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، قَالَ: أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ، عَنْ الْحَكَمِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ:" كُنَّا نُقَلِّدُ الشَّاةَ، فَيُرْسِلُ بِهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، حَلَالًا لَمْ يُحْرِمْ مِنْ شَيْءٍ".
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ ہم بکری کے گلے میں ہار ڈالتے تھے پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسے (مکہ) بھیجتے تھے، اس حال میں کہ آپ حلال رہتے تھے، کسی چیز کو اپنے اوپر حرام نہیں کرتے تھے۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2792]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ہم بکریوں کو قلادے ڈالا کرتے تھے، پھر انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حرم کی طرف بھیجتے تھے اور خود (مدینہ منورہ میں) حلال رہتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر کوئی چیز حرام نہ ہوتی تھی۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2792]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 2777 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم
الرواة الحديث:
Sunan an-Nasa'i Hadith 2792 in Urdu
الأسود بن يزيد النخعي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق