سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
136. باب : إباحة الكلام في الطواف
باب: دوران طواف بات چیت کے جواز کا بیان۔
حدیث نمبر: 2926
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا الشَّيْبَانِيُّ، عَنْ حَنْظَلَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ:" أَقِلُّوا الْكَلَامَ فِي الطَّوَافِ، فَإِنَّمَا أَنْتُمْ فِي الصَّلَاةِ".
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ طواف کے دوران باتیں کم کرو کیونکہ تم نماز میں ہو۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2926]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ: ”طواف کے درمیان کلام کم کرو، (یوں سمجھو) تم نماز میں ہو۔“ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2926]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي، وانظر ما قبلہ (صحیح الإسناد)»
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد موقوف
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح
الرواة الحديث:
سنن نسائی کی حدیث نمبر 2926 کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث2926
اردو حاشہ:
اس روایت میں صحابی کا نام ذکر کر دیا گیا ہے جبکہ اوپر والی روایت میں ابہام تھا۔
اس روایت میں صحابی کا نام ذکر کر دیا گیا ہے جبکہ اوپر والی روایت میں ابہام تھا۔
[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 2926]
Sunan an-Nasa'i Hadith 2926 in Urdu
طاوس بن كيسان اليماني ← عبد الله بن عمر العدوي