سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. باب : رجوع الوالد فيما يعطي ولده وذكر اختلاف الناقلين للخبر في ذلك
باب: باپ بیٹے کو دے کر واپس لے لے اس کا بیان اور اس حدیث کے راویوں کے اختلاف کا ذکر۔
حدیث نمبر: 3722
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حِبَّانُ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَافِعٍ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَحِلُّ لِأَحَدٍ أَنْ يَهَبَ هِبَةً ثُمَّ يَرْجِعَ فِيهَا إِلَّا مِنْ وَلَدِهِ"، قَالَ طَاوُسٌ: كُنْتُ أَسْمَعُ وَأَنَا صَغِيرٌ" عَائِدٌ فِي قَيْئِهِ فَلَمْ نَدْرِ أَنَّهُ ضَرَبَ لَهُ مَثَلًا، قَالَ: فَمَنْ فَعَلَ ذَلِكَ فَمَثَلُهُ كَمَثَلِ الْكَلْبِ يَأْكُلُ، ثُمَّ يَقِيءُ، ثُمَّ يَعُودُ فِي قَيْئِهِ".
تابعی طاؤس کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی کے لیے حلال نہیں ہے کہ وہ کسی کوئی ہبہ دے پھر اسے واپس لے، سوائے باپ کے کہ وہ اپنے بیٹے کو دے کر اس سے واپس لے سکتا ہے“۔ طاؤس کہتے ہیں: قے کر کے اسے چاٹنے کی بات میں سنتا تھا اور (اس وقت) میں چھوٹا تھا۔ میں یہ نہیں جان سکا تھا کہ آپ نے اسے بطور مثال بیان کیا ہے، (تو اب سنو) جو شخص ایسا کرے اس کی مثال کتے کی ہے جو قے کرتا ہے، پھر اسے چاٹتا ہے۔ [سنن نسائي/كتاب الهبة/حدیث: 3722]
حضرت طاوس رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی کے لیے جائز نہیں کہ کوئی چیز ہبہ کرے، پھر اسے واپس لے، مگر باپ اپنی اولاد سے واپس لے سکتا ہے۔“ حضرت طاوس رحمہ اللہ نے کہا: جب میں بچہ تھا تو میں سنا کرتا تھا کہ ”قے چاٹنے والا“ لیکن اس وقت مجھے یہ علم نہیں تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ایسے شخص کی مثال بیان کی ہے اور فرمایا: ”جو شخص ایسا کرے، اس کی مثال کتے کی طرح ہے جو کھاتا ہے، پھر قے کرتا ہے، پھر اپنی قے چاٹتا ہے۔“ [سنن نسائي/كتاب الهبة/حدیث: 3722]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفردبہ النسائي (تحفة الأشراف: 5755، 15597) (صحیح) (یہ مرسل ہے، مگر سابقہ سند میں مرفوع ہے)»
قال الشيخ الألباني: صحيح لغيره
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥طاوس بن كيسان اليماني، أبو عبد الرحمن | ثقة إمام فاضل | |
👤←👥الحسن بن مسلم الخزاعي الحسن بن مسلم الخزاعي ← طاوس بن كيسان اليماني | ثقة | |
👤←👥إبراهيم بن نافع المخزومي، أبو إسحاق إبراهيم بن نافع المخزومي ← الحسن بن مسلم الخزاعي | ثقة حافظ | |
👤←👥عبد الله بن المبارك الحنظلي، أبو عبد الرحمن عبد الله بن المبارك الحنظلي ← إبراهيم بن نافع المخزومي | ثقة ثبت فقيه عالم جواد مجاهد جمعت فيه خصال الخير | |
👤←👥حبان بن موسى المروزي، أبو محمد حبان بن موسى المروزي ← عبد الله بن المبارك الحنظلي | ثقة | |
👤←👥محمد بن حاتم المروزي، أبو عبد الله محمد بن حاتم المروزي ← حبان بن موسى المروزي | ثقة |
Sunan an-Nasa'i Hadith 3722 in Urdu
الحسن بن مسلم الخزاعي ← طاوس بن كيسان اليماني