الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. بَابُ : ذِكْرِ الاِخْتِلاَفِ عَلَى طَاوُسٍ فِي الرَّاجِعِ فِي هِبَتِهِ
باب: طاؤس کی روایت «الرَّاجِعِ فِي هِبَتِهِ‘» میں راویوں کے اختلاف کا ذکر۔
حدیث نمبر: 3735
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمِ بْنِ نُعَيْمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حِبَّانُ، أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ، عَنْ حَنْظَلَةَ , أَنَّهُ سَمِعَ طَاوُسًا , يَقُولُ: أَخْبَرَنَا بَعْضُ مَنْ أَدْرَكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ:" مَثَلُ الَّذِي يَهَبُ فَيَرْجِعُ فِي هِبَتِهِ كَمَثَلِ الْكَلْبِ يَأْكُلُ فَيَقِيءُ، ثُمَّ يَأْكُلُ قَيْئَهُ".
طاؤس کہتے ہیں کہ مجھ سے ایک ایسے شخص نے خبر دی ہے جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پایا تھا ۱؎ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس شخص کی مثال جو ہبہ کرتا ہے پھر اسے واپس لے لیتا ہے کتے کی مثال ہے۔ کتا کھاتا ہے پھر قے کرتا ہے پھر دوبارہ اسی قے کو کھا لیتا ہے“۔ [سنن نسائي/كتاب الهبة/حدیث: 3735]
حضرت طاوس رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہمیں ایسی شخصیت نے بتایا جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت فرمائی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص ہبہ کرکے رجوع کرتا ہے، اس کی مثال اس کتے جیسی ہے جو کھاتا ہے، پھر قے کرتا ہے، پھر اپنی قے چاٹتا ہے۔“ [سنن نسائي/كتاب الهبة/حدیث: 3735]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 3722 (صحیح الإسناد)»
وضاحت: ۱؎: مراد ابن عباس رضی الله عنہما ہیں، جیسا کہ حدیث رقم ۳۷۲۱ میں صراحت ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي: حسن
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥[راو موضع إبهام] | ||
👤←👥طاوس بن كيسان طاوس بن كيسان ← [راو موضع إبهام] | ثقة فقيه فاضل | |
👤←👥حنظلة الجمحي حنظلة الجمحي ← طاوس بن كيسان | ثقة حجة. | |
👤←👥عبد الله بن المبارك عبد الله بن المبارك ← حنظلة الجمحي | ثقة ثبت ، فقيه عالم ، جواد مجاهد ، جمعت فيه خصال الخير | |
👤←👥حبان بن موسى الكشميهني حبان بن موسى الكشميهني ← عبد الله بن المبارك | ثقة | |
👤←👥محمد بن حاتم بن نعيم محمد بن حاتم بن نعيم ← حبان بن موسى الكشميهني | ثقة |
Sunan an-Nasa'i Hadith 3735 in Urdu
طاوس بن كيسان ← [راو موضع إبهام]