🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. باب : ذكر اختلاف ألفاظ الناقلين لخبر الزهري في المخزومية التي سرقت ‏
باب: چوری کرنے والی مخزومی عورت کے بارے میں زہری کی روایت میں راویوں کے الفاظ کے اختلاف کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4898
أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: كَانَتْ مَخْزُومِيَّةٌ تَسْتَعِيرُ مَتَاعًا، وَتَجْحَدُهُ، فَرُفِعَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكُلِّمَ فِيهَا، فَقَالَ:" لَوْ كَانَتْ فَاطِمَةَ لَقَطَعْتُ يَدَهَا"، قِيلَ لِسُفْيَانَ مَنْ ذَكَرَهُ؟، قَالَ: أَيُّوبُ بْنُ مُوسَى، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ , عَنْ عَائِشَةَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى.
سفیان بن عیینہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مخزومی عورت سامان مانگ لیتی پھر مکر جاتی۔ یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو معلوم ہوئی، اس سلسلے میں گفتگو ہوئی تو آپ نے فرمایا: اگر فاطمہ بنت محمد ہوتی تو میں اس کا بھی ہاتھ کاٹتا۔ سفیان سے کہا گیا: اسے کس نے بیان کیا؟ تو انہوں نے کہا: ایوب بن موسیٰ نے، انہوں نے زہری سے، انہوں نے عروہ سے، عروہ نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا۔ [سنن نسائي/كتاب قطع السارق/حدیث: 4898]
حضرت سفیان رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ایک مخزومی عورت لوگوں سے سامان مانگ کر لے جاتی، پھر (واپس کرنے سے) مکر جایا کرتی تھی۔ اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عدالت میں پیش کیا گیا، نیز اس کے بارے میں (معافی کی) سفارش بھی کی گئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر (میری بیٹی) فاطمہ ہوتی تو میں اس کا بھی ہاتھ کاٹ دیتا۔ سفیان رحمہ اللہ سے پوچھا گیا: (یہ روایت) کس نے بیان کی ہے؟ انہوں نے کہا: ایوب بن موسیٰ نے زہری رحمہ اللہ سے، انہوں نے عروہ رحمہ اللہ سے اور انہوں نے سیدتنا عائشہ رضی اللہ عنہا سے، «إِنْ شَاءَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ» اگر اللہ عزوجل نے چاہا۔ [سنن نسائي/كتاب قطع السارق/حدیث: 4898]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «فضائل الصحابة 18 (3733)، (تحفة الأشراف: 16415)، مسند احمد (6/41)، ویأتي عند المؤلف بالأرقام: 4899، 4900 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح بخاري

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عائشة بنت أبي بكر الصديق، أم عبد اللهصحابي
👤←👥عروة بن الزبير الأسدي، أبو عبد الله
Newعروة بن الزبير الأسدي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق
ثقة فقيه مشهور
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر
Newمحمد بن شهاب الزهري ← عروة بن الزبير الأسدي
الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه
👤←👥أيوب بن موسى القرشي، أبو موسى
Newأيوب بن موسى القرشي ← محمد بن شهاب الزهري
ثقة
👤←👥سفيان بن عيينة الهلالي، أبو محمد
Newسفيان بن عيينة الهلالي ← أيوب بن موسى القرشي
ثقة حافظ حجة
👤←👥إسحاق بن راهويه المروزي، أبو يعقوب
Newإسحاق بن راهويه المروزي ← سفيان بن عيينة الهلالي
ثقة حافظ إمام
Sunan an-Nasa'i Hadith 4898 in Urdu