سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
45. باب : حديث أبي هريرة والاختلاف على قتادة
باب: ابوہریرہ رضی الله عنہ کی حدیث اور قتادہ کے شاگردوں کے اختلاف کا بیان۔
حدیث نمبر: 5190
أَخْبَرَنَا يُوسُفُ بْنُ حَمَّادٍ الْمَعْنِيُّ الْبَصْرِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصٌ اللَّيْثِيُّ، قَالَ: أَشْهَدُ عَلَى عِمْرَانَ أَنَّهُ حَدَّثَنَا، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ لُبْسِ الْحَرِيرِ، وَعَنِ التَّخَتُّمِ بِالذَّهَبِ، وَعَنِ الشُّرْبِ فِي الْحَنَاتِمِ".
عمران رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ریشم پہننے، سونے کی انگوٹھی پہننے اور ہرے یا لال برتن میں پانی پینے سے منع فرمایا۔ [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5190]
حضرت حفص لیثی بیان کرتے ہیں کہ میں حضرت عمران (بن حصین) رضی اللہ عنہ کے بارے میں گواہی دیتا ہوں کہ انہوں نے ہمیں بیان فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”ریشم پہننے، سونے کی انگوٹھی استعمال کرنے اور سبز مٹکوں کا نبیذ پینے سے منع فرمایا ہے۔“ [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5190]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/اللباس 13 (1738)، (تحفة الأشراف: 10818)، مسند احمد (4/428، 443) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح
الرواة الحديث:
سنن نسائی کی حدیث نمبر 5190 کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث5190
اردو حاشہ:
(1) ان دو روایات سے صراحتاً معلوم ہوا کہ مندرجہ بالا چیزوں سے نہی صرف حضرت علی رضی اللہ عنہ سے خاص نہیں۔
(2) اگر آپ اس قدر تکرار سے ملول ہوں تو دیکھئے فائدہ حدیث نمبر5163۔
(1) ان دو روایات سے صراحتاً معلوم ہوا کہ مندرجہ بالا چیزوں سے نہی صرف حضرت علی رضی اللہ عنہ سے خاص نہیں۔
(2) اگر آپ اس قدر تکرار سے ملول ہوں تو دیکھئے فائدہ حدیث نمبر5163۔
[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5190]
Sunan an-Nasa'i Hadith 5190 in Urdu
حفص بن عبد الله الليثي ← عمران بن حصين الأزدي