🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
44. بَابُ : ذِكْرِ الآثَامِ الْمُتَوَلِّدَةِ عَنْ شُرْبِ الْخَمْرِ
باب: شراب پینے کی وجہ سے ہونے والے گناہ جیسے ترک صلاۃ، اللہ کی طرف حرام کردہ قتل ناحق اور محرم سے زنا کاری وغیرہ کا ذکر۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5672
أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ آدَمَ بْنِ سُلَيْمَانَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحِيمِ، عَنْ يَزِيدَ. ح، وَأَنْبَأَنَا وَاصِلُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ آدَمَ: عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَجَعَلَهَا فِي بَطْنِهِ لَمْ يَقْبَلِ اللَّهُ مِنْهُ صَلَاةً سَبْعًا إِنْ مَاتَ فِيهَا، وَقَالَ ابْنُ آدَمَ: فِيهِنَّ مَاتَ كَافِرًا فَإِنْ أَذْهَبَتْ عَقْلَهُ عَنْ شَيْءٍ مِنَ الْفَرَائِضِ، وَقَالَ ابْنُ آدَمَ: الْقُرْآنِ لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلَاةٌ أَرْبَعِينَ يَوْمًا إِنْ مَاتَ فِيهَا، وَقَالَ ابْنُ آدَمَ: فِيهِنَّ مَاتَ كَافِرًا".
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے شراب پی اور پیٹ میں اسے اتار لی، اللہ اس کی سات دن کی نماز قبول نہیں کرے گا، اگر وہ اس دوران میں مر گیا، تو وہ کفر کی حالت میں مرے گا، اور اگر اس کی عقل چلی گئی اور کوئی فرض چھوٹ گیا (ابن آدم نے کہا: قرآن چھوٹ گیا)، تو اس کی چالیس دن کی نماز قبول نہیں ہو گی اور اگر وہ اس دوران میں مر گیا، تو کفر کی حالت میں مرے گا۔ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5672]
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص شراب پیے اور اسے اپنے پیٹ میں ڈالے اللہ تعالیٰ سات دن تک اس کی نماز قبول نہیں فرماتا، اگر وہ ان سات دنوں میں مر گیا تو کافر کی موت مرے گا اور اگر شراب نے اس کی عقل مار دی اور وہ کسی قرآنی فریضے کے ترک کا مرتکب ہو گیا تو چالیس دن تک اس کی نماز قبول نہیں ہوگی اور اگر وہ اس دوران میں مر گیا تو کافر کی موت مرے گا۔“ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5672]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 8921) (ضعیف) (اس کے راوی ’’یزید‘‘ ضعیف ہیں)»
وضاحت: ۱؎: یعنی یزید بن زیاد کی روایت فضیل کی حدیث سے متن اور سند دونوں اعتبار سے مختلف ہے، چنانچہ فضیل کی حدیث ابن عمر رضی اللہ عنہما پر موقوف ہے جب کہ یزید کی عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما کی روایت سے مرفوع ہے، لیکن یزید ضعیف راوی ہیں اس لیے اس حدیث کا موقوف ہونا ہی صواب ہے۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف، إسناده ضعيف، يزيد بن ابي زياد ضعيف،. انوار الصحيفه، صفحه نمبر 366


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن عمرو بن العاصأحد السابقين ، المكثرين من الصحابة ، وأحد العبادلة الفقهاء
👤←👥مجاهد بن جبر المخزومي
Newمجاهد بن جبر المخزومي ← عبد الله بن عمرو بن العاص
ثقة ، إمام في التفسير وفي العلم
👤←👥يزيد بن أبي زياد القرشي
Newيزيد بن أبي زياد القرشي ← مجاهد بن جبر المخزومي
ضعيف ، كبر فتغير وصار يتلقن ، وكان شيعيا .
👤←👥محمد بن فضيل بن غزوان
Newمحمد بن فضيل بن غزوان ← يزيد بن أبي زياد القرشي
صدوق عارف ، رمي بالتشيع
👤←👥واصل بن عبد الأعلى الأسدي
Newواصل بن عبد الأعلى الأسدي ← محمد بن فضيل بن غزوان
ثقة
👤←👥يزيد بن أبي زياد القرشي
Newيزيد بن أبي زياد القرشي ← واصل بن عبد الأعلى الأسدي
ضعيف ، كبر فتغير وصار يتلقن ، وكان شيعيا .
👤←👥عبد الرحيم بن سليمان الأشل
Newعبد الرحيم بن سليمان الأشل ← يزيد بن أبي زياد القرشي
ثقة ، له تصانيف
👤←👥محمد بن آدم الجهني
Newمحمد بن آدم الجهني ← عبد الرحيم بن سليمان الأشل
صدوق
Sunan an-Nasa'i Hadith 5672 in Urdu