سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
48. باب : ذكر الأخبار التي اعتل بها من أباح شراب المسكر
باب: نشہ لانے والی شراب کو مباح اور جائز قرار دینے کی احادیث کا ذکر۔
حدیث نمبر: 5693
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَلِيٍّ , قَالَ: حَدَّثَنَا الْقَوَارِيرِيُّ , قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ , قَالَ: حَدَّثَنَا أَيُّوبُ , عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ , عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ , قَالَ:" نَبِيذُ الْبُسْرِ بَحْتٌ لَا يَحِلُّ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ گدر (ادھ کچی) کھجور کی نبیذ اگرچہ وہ خالص ہو پھر بھی حرام ہے۔ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5693]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 5442) (صحیح الإسناد)»
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد موقوف
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح
الرواة الحديث:
سنن نسائی کی حدیث نمبر 5693 کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث5693
اردو حاشہ:
اس سے مراد نشہ آور نبیذ ہے۔ چونکہ گدر کھجور کی نبیذ جلدی نشہ آور ہوجاتی ہے اس لیے قید لگانے کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔ اس فتوے سے بھی حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کا مسلک معلوم ہوگیا۔
اس سے مراد نشہ آور نبیذ ہے۔ چونکہ گدر کھجور کی نبیذ جلدی نشہ آور ہوجاتی ہے اس لیے قید لگانے کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔ اس فتوے سے بھی حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کا مسلک معلوم ہوگیا۔
[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5693]
سعيد بن جبير الأسدي ← عبد الله بن العباس القرشي