🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
375. باب صلاة الضحى
نمازِ چاشت کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1759
وَعَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: "خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى حَرَّةِ بَنِي مُعَاوِيَةَ وَاتَّبَعْتُ أَثَرَهُ حَتَّى ظَهَرَ عَلَيْهَا، فَصَلَّى الضُّحَى ثَمَانِيَ رَكَعَاتٍ طَوَّلَ فِيهِنَّ، فَقَالَ: يَا حُذَيْفَةُ، طَوَّلْتُ عَلَيْكَ؟ قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ: إِنِّي سَأَلْتُ اللَّهَ - تَعَالَى - فِيهَا ثَلَاثًا فَأَعْطَانِيَ اثْنَتَيْنِ وَمَنَعَنِي وَاحِدَةً: سَأَلْتُهُ أَلَّا يَظْهَرَ عَلَى أُمَّتِي غَيْرُهَا فَأَعْطَانِيهَا، وَسَأَلْتُهُ أَلَّا يُهْلِكَهُمْ بِالسِّنِينَ فَأَعْطَانِيهَا، وَسَأَلْتُهُ أَلَّا يَجْعَلَ بَأْسَهَا بَيْنَهَا فَمَنَعْنِيهَا".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ لِتَدْلِيسِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ .
لَكِنْ لَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ أَنَسٍ رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ عَنْهُ.
سیدنا حذیفہ بن الیمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بنو معاویہ کے سنگلاخ علاقے (حرہ) کی طرف تشریف لے گئے اور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے پیچھے چلتا رہا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس (حرہ) کے اوپر چڑھ گئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاشت کی آٹھ رکعتیں ادا فرمائیں جنہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خوب طویل کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: اے حذیفہ! کیا میں نے تم پر (نماز) طویل کر دی؟ میں نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم بہتر جانتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے اس نماز میں اللہ تعالیٰ سے تین چیزوں کا سوال کیا تھا جن میں سے اس نے مجھے دو عطا فرما دیں اور ایک سے روک دیا؛ میں نے اللہ سے یہ سوال کیا کہ میری امت پر ان کے علاوہ کسی اور (دشمن) کو غالب نہ کرے تو اللہ نے میرا یہ سوال قبول فرما لیا، میں نے یہ سوال کیا کہ اللہ انہیں قحط سالی سے ہلاک نہ فرمائے تو اللہ نے مجھے یہ بھی عطا فرما دیا، اور میں نے اللہ سے یہ سوال کیا تھا کہ ان کے مابین باہمی لڑائی اور دشمنی نہ ڈالے تو اللہ نے مجھے اس سے روک دیا“۔ اس حدیث کو ابوبکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے اور محمد بن اسحاق کی تدلیس کی وجہ سے اس کی سند میں ضعف ہے، البتہ اس کا ایک شاہد سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی حدیث سے موجود ہے جسے احمد بن منیع نے روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب النوافل/حدیث: 1759]
تخریج الحدیث: «رواه أبو بكر بن أبي شيبة بسند ضعيف لتدليس محمد بن إسحاق»
«أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 58»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أحمد بن منيع البغويثقة حافظ
👤←👥أنس بن مالك
Newأنس بن مالك ← أحمد بن منيع البغوي
صحابي مشهور
👤←👥محمد بن إسحاق
Newمحمد بن إسحاق ← أنس بن مالك
صدوق يدلس ، ورمي بالتشيع والقدر
👤←👥أبو بكر ابن أبي شيبة
Newأبو بكر ابن أبي شيبة ← محمد بن إسحاق
ثقة حافظ ، صاحب تصانيف
👤←👥حذيفة بن اليمان
Newحذيفة بن اليمان ← أبو بكر ابن أبي شيبة
صحابي جليل من السابقين
Ithaf al-Khiyarah al-Maharah bi-Zawa’id al-Masanid al-‘Asharah Hadith 1759 in Urdu