🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
377. باب سجود التلاوة والحث على السجدتين بعد كل صلاة
سجدۂ تلاوت، اور ہر نماز کے بعد دو سجدوں کی ترغیب کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1776
وَعَنْهُ قَالَ: "قَرَأَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - "النَّجْمَ" فَسَجَدَ، ثُمَّ قَامَ فَقَرَأَ سُورَةً أُخْرَى".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ مَوْقُوفًا بِسَنَدِ الصَّحِيحَيْنِ.
وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ مَرْفُوعًا وَلَفْظُهُ: عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ "أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرَأَ "النَّجْمَ" فَسَجَدَ، وَسَجَدَ النَّاسُ مَعَهُ إِلَّا رَجُلَيْنِ أَرَادَا الشَّرَفَ".
وَالْبَزَّارُ وَلَفْظُهُ: عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ "أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُتِبَتْ عِنْدَهُ سُورَةُ "النَّجْمِ" فَلَمَّا بَلَغَ السَّجْدَةَ سَجَدَ وَسَجَدْنَا مَعَهُ، وَسَجَدَتِ الدَّوَاةُ وَالْقَلَمُ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سورہ ”النجم“ کی تلاوت فرمائی تو سجدہ کیا، پھر آپ دوبارہ کھڑے ہوئے اور ایک دوسری سورت تلاوت فرمائی“، اسے امام مسدد نے صحیحین کی سند کے ساتھ موقوفاً روایت کیا ہے؛ نیز امام احمد بن حنبل نے اسے مرفوعاً ان الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سورہ ”النجم“ کی تلاوت فرمائی تو سجدہ کیا اور تمام لوگوں نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ سجدہ کیا سوائے دو شخصوں کے جنہوں نے (تکبر کی بنا پر) اپنی برتری اور بڑائی کا اظہار کرنا چاہا“؛ جبکہ امام بزار کی روایت کے الفاظ یوں ہیں کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سورہ ”النجم“ لکھی جا رہی تھی، پس جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم مقامِ سجدہ پر پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ کیا اور ہم نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سجدہ کیا، یہاں تک کہ دوات اور قلم نے بھی سجدہ کیا“۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب النوافل/حدیث: 1776]
تخریج الحدیث: «رواه مسدد موقوفا بسند الصحيحين»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 7974، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 2075، 2077، وأخرجه مسند الإمام الشافعي برقم: 333، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 4473، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 868»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو هريرة الدوسيالصحابي الجليل ، حافظ الصحابة
👤←👥البزار
Newالبزار ← أبو هريرة الدوسي
الحافظ
👤←👥أبو هريرة الدوسي
Newأبو هريرة الدوسي ← البزار
الصحابي الجليل ، حافظ الصحابة
👤←👥أحمد بن حنبل
Newأحمد بن حنبل ← أبو هريرة الدوسي
ثقة حافظ فقيه حجة
👤←👥مسدد بن مسرهد
Newمسدد بن مسرهد ← أحمد بن حنبل
ثقة حافظ
👤←👥عمر بن الخطاب
Newعمر بن الخطاب ← مسدد بن مسرهد
أمير المؤمنين مشهور جم المناقب
Ithaf al-Khiyarah al-Maharah bi-Zawa’id al-Masanid al-‘Asharah Hadith 1776 in Urdu