🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
377. باب سجود التلاوة والحث على السجدتين بعد كل صلاة
سجدۂ تلاوت، اور ہر نماز کے بعد دو سجدوں کی ترغیب کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1780
وَعَنْهُ قَالَ: "رَأَيْتُ فِيمَا يَرَى النَّائِمُ كَأَنِّي تَحْتَ شَجَرَةٍ وَكَأَنَّ الشَّجَرَةَ تَقْرَأُ "ص" فَلَمَّا أَتَتْ عَلَى السَّجْدَةِ سَجَدَتْ، فَقَالَتْ فِي سُجُودِهَا: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي بِهَا ذَنْبًا، اللَّهُمَّ حُطَّ عَنِّي بِهَا وِزْرًا، وَأَحْدِثْ لِي بِهَا شُكْرًا، وَتَقَبَّلْهَا مِنِّي كَمَا تَقَبَّلْتَ مِنْ عَبْدِكَ دَاوُدَ سَجْدَتَهُ. فَغَدَوْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرْتُهُ. فَقَالَ: سَجَدْتَ أَنْتَ يَا أَبَا سَعِيدٍ؟ قُلْتُ: لَا. قَالَ: فَإِنَّكَ أَحَقُّ بِالسُّجُودِ مِنَ الشَّجَرَةِ، ثُمَّ قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُورَةَ "ص" ثُمَّ أَتَى عَلَى السَّجْدَةِ وَقَالَ فِي سُجُودِهِ مَا قَالَتِ الشَّجَرَةُ فِي سُجُودِهَا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے خواب میں دیکھا گویا میں ایک درخت کے نیچے ہوں اور وہ درخت سورہ ﴿ص﴾ کی تلاوت کر رہا ہے، پھر جب وہ آیتِ سجدہ پر پہنچا تو اس نے سجدہ کیا اور اپنے سجدے میں یہ دعا پڑھی: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي بِهَا ذَنْبًا، اللَّهُمَّ حُطَّ عَنِّي بِهَا وِزْرًا، وَأَحْدِثْ لِي بِهَا شُكْرًا، وَتَقَبَّلْهَا مِنِّي كَمَا تَقَبَّلْتَ مِنْ عَبْدِكَ دَاوُدَ سَجْدَتَهُ» ”اے اللہ! اس سجدے کے بدلے میرا گناہ معاف فرما دے، اس کی برکت سے میرا بوجھ اتار دے، اس کے ذریعے میرے لیے شکر گزاری کی کیفیت پیدا فرما اور اسے مجھ سے ویسے ہی قبول فرما جیسے تو نے اپنے بندے داؤد علیہ السلام کا سجدہ قبول فرمایا تھا“، پھر میں نے صبح سویرے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر آپ کو اس واقعے کی خبر دی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”اے ابو سعید! کیا تم نے بھی سجدہ کیا تھا؟“ میں نے عرض کیا: نہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم تو اس درخت کی نسبت سجدہ کرنے کے زیادہ حق دار تھے“، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورہ ﴿ص﴾ کی تلاوت فرمائی اور جب سجدے کے مقام پر پہنچے تو سجدہ کیا اور اپنے سجدے میں وہی کلمات کہے جو اس درخت نے اپنے سجدے میں کہے تھے“۔ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ اور امام طبرانی نے روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب النوافل/حدیث: 1780]
تخریج الحدیث: «أبو يعلى (1069): الجراح بن مخلد عن اليمان بن نصر صاحب الدقيق عن عبد الله بن سعد المزني عن ابن المنكدر عن محمد بن عبد الرحمن بن عوف عن أبي سعيد؛ قال حسين أسد: المزني وثقه ابن حبان وباقي رجاله ثقات»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 11390»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لجهالة اليمان بن نصر، وعبد الله بن سعد المزني لم يوثقه غير ابن حبان


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥الطبرانيالحافظ الثبت
👤←👥أبو يعلى الموصلي
Newأبو يعلى الموصلي ← الطبراني
ثقة مشهور
👤←👥أبو سعيد الخدري
Newأبو سعيد الخدري ← أبو يعلى الموصلي
له ولأبيه صحبة
Ithaf al-Khiyarah al-Maharah bi-Zawa’id al-Masanid al-‘Asharah Hadith 1780 in Urdu