الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
394. باب موت الأولاد
اولاد کی موت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1866
وَعَنْ بُرَيْدَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: "كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَعَاهَدُ الْأَنْصَارَ وَيَعُودُهُمْ وَيَسْأَلُ عَنْهُمْ، فَبَلَغَنَا أَنَّ امْرَأَةً مِنَ الْأَنْصَارِ مَاتَ ابْنٌ لَهَا فَجَزِعَتْ عَلَيْهِ، فَأَتَاهَا فَأَمَرَهَا بِتَقْوَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَالصَّبْرِ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي امْرَأَةٌ رَقُوبٌ لَا أَلِدُ وَلَمْ يَكُنْ لِي وَلَدٌ غَيْرُهُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الرَّقُوبُ الَّتِي يَبْقَى وَلَدُهَا. ثُمَّ قَالَ: مَا مِنِ امْرِئٍ مُسْلِمٍ وَلَا امْرَأَةٍ مُسْلِمَةٍ يَمُوتُ لَهَا ثَلَاثَةٌ مِنَ الْوَلَدِ إِلَّا أَدْخَلَهُمَا اللَّهُ الْجَنَّةَ. فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ : بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَاثْنَانِ؟ قَالَ: وَاثْنَانِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ.
وَفِي رِوَايَةٍ لِأَبِي يَعْلَى: قَالَ: "كَانَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ يُجَالِسُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَهُ ابْنٌ لَهُ خُمَاسِيٌّ فَمَاتَ فَجَزِعَ عَلَيْهِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيَسُرُّكَ أَنْ لَا تَأْتِيَ بَابًا مِنْ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ إِلَّا وَجَدْتَهُ قَائِمًا عَلَيْهِ يَدْعُوكَ إِلَيْهِ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: فَهُوَ كَمَا أَقُولُ لَكَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ.
وَفِي رِوَايَةٍ لِأَبِي يَعْلَى: قَالَ: "كَانَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ يُجَالِسُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَهُ ابْنٌ لَهُ خُمَاسِيٌّ فَمَاتَ فَجَزِعَ عَلَيْهِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيَسُرُّكَ أَنْ لَا تَأْتِيَ بَابًا مِنْ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ إِلَّا وَجَدْتَهُ قَائِمًا عَلَيْهِ يَدْعُوكَ إِلَيْهِ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: فَهُوَ كَمَا أَقُولُ لَكَ".
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انصار کی خبر گیری فرماتے، ان کی عیادت کرتے اور ان کے حالات دریافت کیا کرتے تھے، چنانچہ ہمیں یہ اطلاع ملی کہ انصار کی ایک خاتون کا بیٹا فوت ہو گیا جس پر وہ سخت بے قرار اور غم زدہ تھی، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس تشریف لائے اور اسے اللہ عزوجل کے تقویٰ اور صبر کی تلقین فرمائی، تو اس خاتون نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں رقوب عورت ہوں، (اب) میرے ہاں اولاد نہیں ہوتی اور میرا اس کے سوا کوئی اور بچہ بھی نہیں تھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حقیقی معنوں میں رقوب تو وہ (عورت) ہے جس کی اولاد (اس کے بعد زندہ) باقی رہے (اور کوئی بچہ اس سے پہلے فوت ہو کر آخرت کا ذخیرہ نہ بنے)“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس کسی مسلمان مرد یا مسلمان عورت کے تین بچے (بچپن میں) فوت ہو جائیں تو اللہ تعالیٰ ان (والدین) کو لازماً جنت میں داخل فرمائے گا“، اس پر سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں، اور اگر دو بچے فوت ہوں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اور دو بچوں کے فوت ہونے پر بھی یہی جزا ہے“۔“ اس حدیث کو امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے روایت کیا ہے۔ اور امام ابو یعلیٰ کی ایک روایت میں ہے کہ انصار کا ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں بیٹھا کرتا تھا، اس کے ساتھ اس کا ایک پانچ سالہ بیٹا ہوتا تھا، وہ بچہ فوت ہو گیا تو وہ اس پر سخت غمزدہ ہوا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہیں یہ بات خوش نہیں کرتی کہ تم جنت کے جس دروازے پر بھی آؤ، اسے وہاں کھڑا پاؤ جو تمہیں اس کی طرف بلا رہا ہو؟“ اس نے عرض کیا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو یہ ویسا ہی ہے جیسا میں تم سے کہہ رہا ہوں۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الجنائز/حدیث: 1866]
تخریج الحدیث: «أبو يعلى: أبو هشام الرفاعي عن جعفر بن عون عن بشير بن المهاجر عن ابن بريدة عن أبيه (المطالب). أبو هشام محمد بن يزيد الرفاعي: ليس بالقوي؛ بشير بن المهاجر: صدوق لين الحديث (التقريب)»
الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لضعف أبي هشام الرفاعي، ولين بشير بن المهاجر
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو يعلى الموصلي | ثقة مشهور | |
👤←👥البزار البزار ← أبو يعلى الموصلي | الحافظ | |
👤←👥أبو يعلى الموصلي أبو يعلى الموصلي ← البزار | ثقة مشهور | |
👤←👥عمر بن الخطاب عمر بن الخطاب ← أبو يعلى الموصلي | أمير المؤمنين مشهور جم المناقب | |
👤←👥بريدة بن الحصيب الأسلمي بريدة بن الحصيب الأسلمي ← عمر بن الخطاب | صحابي ، أسلم قبل بدر |
Ithaf al-Khiyarah al-Maharah bi-Zawa’id al-Masanid al-‘Asharah Hadith 1866 in Urdu
البزار ← أبو يعلى الموصلي