الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
791. باب ما جاء في الترغيب في العفو عن القصاص
قصاص معاف کرنے کی ترغیب کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 3429
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا الْقَوَارِيرِيُّ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، ثَنَا عَوْفٌ ، ثَنَا حَمْزَةُ أَبُو عُمَرَ الْعَائِذِيُّ، حَدَّثَنِي عَلْقَمَةُ بْنُ وَائِلٍ، حَدَّثَنِي وَائِلٌ قَالَ: " كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ جِيءَ بِرَجُلٍ قَاتِلٍ فِي عُنُقِهِ نِسْعَةٌ، فَدَعَا وَلِيَّ الْمَقْتُولِ فَقَالَ: أَتَعْفُو؟ قَالَ: لَا. قَالَ: فَتَأْخُذُ الدِّيَةَ؟ قَالَ: لَا. قَالَ: فَتَقْتُلُ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: اذْهَبْ بِهِ، ثُمَّ قَالَ: أَتَعْفُو؟ قَالَ: لَا. قَالَ: فَتَأْخُذُ الدِّيَةَ؟ قَالَ: لَا. قَالَ: فَتَقْتُلُ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: اذْهَبْ بِهِ. فَلَمَّا كَانَ فِي الرَّابِعَةِ قَالَ: أَمَا إِنَّكَ إِنْ عَفَوْتَ عَنْهُ فَإِنَّهُ يَبُوءُ بِإِثْمِهِ وَإِثْمِ صَاحِبِهِ. قَالَ: فَعَفَا عَنْهُ، قَالَ: فَأَنَا رَأَيْتُهُ يَجُرُّ نِسْعَتَهُ ".
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھا کہ ایک قاتل کو لایا گیا جس کی گردن میں چمڑے کا تسمہ بندھا ہوا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مقتول کے ولی کو بلایا اور دریافت فرمایا: ”کیا تم اسے معاف کرتے ہو؟“ اس نے عرض کیا: ”نہیں“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تم دیت لیتے ہو؟“ اس نے عرض کیا: ”نہیں“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم اسے قتل کرو گے؟“ اس نے عرض کیا: ”جی ہاں“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے لے جاؤ“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ پوچھا: ”کیا تم معاف کرتے ہو؟“ اس نے عرض کیا: ”نہیں“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم دیت لیتے ہو؟“ اس نے عرض کیا: ”نہیں“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم اسے قتل کرو گے؟“ اس نے عرض کیا: ”جی ہاں“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے لے جاؤ“، جب چوتھی مرتبہ یہی معاملہ ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خبردار! اگر تم نے اسے معاف کر دیا تو یہ اپنے گناہ اور تمہارے (مقتول) ساتھی کے گناہ کا بوجھ لے کر لوٹے گا“، راوی کہتے ہیں کہ پھر اس شخص نے اسے معاف کر دیا، سیدنا وائل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے اس شخص کو دیکھا کہ وہ (اپنی گردن سے بندھا) تسمہ گھسیٹتا ہوا جا رہا تھا۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الديات وأسنان الإبل وتقومتها/حدیث: 3429]
تخریج الحدیث: «القواريري ويحيى القطان وعوف وحمزة أبو عمر العائذي وعلقمة بن وائل ثقات (من الحفظ)؛ ومسلم (1680) حسب التخريج.»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1680، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4723، 4724، 4726، 4727، 4729، 5415، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4499، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2359، وأخرجه فتح الباري برقم: 6672، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1981، وأخرجه شرح السنة برقم: 2527»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1680، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4723، 4724، 4726، 4727، 4729، 5415، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4499، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2359، وأخرجه فتح الباري برقم: 6672، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1981، وأخرجه شرح السنة برقم: 2527»
الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده صحيح، وهو في صحيح مسلم
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥وائل بن حجر بن سعد الحضرمي | صحابي جليل | |
👤←👥علقمة بن وائل بن حجر الحضرمي علقمة بن وائل بن حجر الحضرمي ← وائل بن حجر بن سعد الحضرمي | صدوق إلا أنه لم يسمع من أبيه | |
👤←👥حمزة بن عمرو العائذي حمزة بن عمرو العائذي ← علقمة بن وائل بن حجر الحضرمي | صدوق. | |
👤←👥عوف بن أبي جميلة عوف بن أبي جميلة ← حمزة بن عمرو العائذي | ثقة رمي بالقدر وبالتشيع | |
👤←👥يحيى القطان يحيى القطان ← عوف بن أبي جميلة | ثقة متقن حافظ ، إمام قدوة | |
👤←👥عبيد الله بن عمر القواريري عبيد الله بن عمر القواريري ← يحيى القطان | ثقة ثبت | |
👤←👥أبو يعلى الموصلي أبو يعلى الموصلي ← عبيد الله بن عمر القواريري | ثقة مشهور |
Ithaf al-Khiyarah al-Maharah bi-Zawa’id al-Masanid al-‘Asharah Hadith 3429 in Urdu
علقمة بن وائل بن حجر الحضرمي ← وائل بن حجر بن سعد الحضرمي