الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
64. باب ما جاء في النهي عن كتابة الحديث وجواز الكتابة
حدیث لکھنے کی ممانعت اور لکھنے کے جواز کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 362
وَقَالَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ: أَبَنَا عَطَاءُ بْنُ مُسْلِمٍ الْحَلَبِيُّ، قَالَ: قُلْتُ لِعَمْرِو بْنِ قَيْسٍ الْمُلَائِيِّ: "اكْتُبْ لِي هَذَا الْحَدِيثَ، فَقَالَ: لَا، إِنَّ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيَّ قَالَ: لَا تَكْتُبُوا فَتَتَّكِلُوا، ثُمَّ قَالَ إِبْرَاهِيمُ: قَالَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ نَكْتُبُ شَيْئًا مِنَ الْحَدِيثِ فَقَالَ: مَا هَذَا يَا مُعَاذُ؟ قُلْنَا: سَمِعْنَاهُ مِنْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ: لِيَسْلَمْ هَذَا الْقُرْآنُ مِمَّا سِوَاهُ. فَمَا كَتَبْنَا شَيْئًا بَعَدُ".
هَذَا مُنْقَطِعٌ.
هَذَا مُنْقَطِعٌ.
عطاء بن مسلم حلبی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عمرو بن قیس ملائی رحمہ اللہ سے کہا: مجھے یہ حدیث لکھ دیجیے، تو انہوں نے کہا: نہیں، (کیونکہ) ابراہیم نخعی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے: ”(احادیث) نہ لکھا کرو، ورنہ تم (لکھے ہوئے پر) بھروسہ کر بیٹھو گے“، پھر ابراہیم رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے جبکہ ہم کچھ احادیث لکھ رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”اے معاذ! یہ کیا ہے؟“ ہم نے عرض کی: ”یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ وہ ارشادات ہیں جو ہم نے آپ سے سنے ہیں“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس قرآن کو اپنے سوا ہر دوسری چیز سے محفوظ و ممتاز رہنا چاہیے“، (سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ) اس کے بعد ہم نے کبھی کچھ تحریر نہ کیا۔
یہ روایت منقطع ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب العلم/حدیث: 362]
یہ روایت منقطع ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب العلم/حدیث: 362]
تخریج الحدیث: «هذا منقطع»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥معاذ بن جبل | مشهور ، من أعيان الصحابة | |
👤←👥إبراهيم النخعي إبراهيم النخعي ← معاذ بن جبل | ثقة إلا أنه يرسل كثيرا | |
👤←👥عمرو بن قيس الملائي عمرو بن قيس الملائي ← إبراهيم النخعي | ثقة متقن عابد | |
👤←👥عطاء بن مسلم عطاء بن مسلم ← عمرو بن قيس الملائي | صدوق يخطئ كثيرا | |
👤←👥إسحاق ابن راهويه إسحاق ابن راهويه ← عطاء بن مسلم | ثقة حافظ مجتهد |
Ithaf al-Khiyarah al-Maharah bi-Zawa’id al-Masanid al-‘Asharah Hadith 362 in Urdu
إبراهيم النخعي ← معاذ بن جبل