🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
76. باب المياه
پانیوں کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 418
قَالَ: وَثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، ثَنَا عَوْفٌ ، حَدَّثَنِي شَيْخٌ كَانَ يَقُصُّ عَلَيْنَا فِي مَسْجِدِ الْأَشْيَاخِ قَبْلَ وَقْعَةِ ابْنِ الْأَشْعَثِ، قَالَ: "بَلَغَنِي أَنَّ أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانُوا فِي مَسِيرٍ، فَانْتَهَوْا إِلَى غَدِيرٍ، فِي نَاحِيَةٍ مِنْهُ جِيفَةٌ فَأَمْسَكُوا عَنْهُ حَتَّى جَاءَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذَا الْغَدِيرُ فِي نَاحِيَةٍ مِنْهُ جِيفَةٌ! فَقَالَ: اسْقُوا وَاسْتَقُوا، فَإِنَّ الْمَاءَ يَحِلُّ وَلَا يَحْرُمُ ".
ابنِ اشعث کے واقعے سے قبل مسجدِ اشیاخ میں ہمیں وعظ و نصیحت کرنے والے ایک بزرگ رحمہ اللہ سے مروی ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ سیدنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ایک سفر میں تھے کہ ان کا گزر ایک تالاب پر ہوا جس کے ایک کنارے پر کوئی مردار پڑا تھا، اس وجہ سے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے (احتیاطاً) پانی پینے سے ہاتھ روک لیا یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے تو انہوں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اس تالاب کے ایک گوشے میں تو مردار پڑا ہے!“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم خود بھی پیو اور (دوسروں کو بھی) پلاؤ، کیونکہ پانی پاک و حلال ہے اور وہ (محض اس سے) حرام نہیں ہوتا۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الطهارة/حدیث: 418]
تخریج الحدیث: «أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 2، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 7»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف؛ لإبهام الشيخ الراوي عن أبي سعيد، والمتن صحيح بشواهده


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عوف بن أبي جميلةثقة رمي بالقدر وبالتشيع
👤←👥إسماعيل ابن علية
Newإسماعيل ابن علية ← عوف بن أبي جميلة
ثقة حافظ
Ithaf al-Khiyarah al-Maharah bi-Zawa’id al-Masanid al-‘Asharah Hadith 418 in Urdu