🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1099. باب ما جاء في الشهداء وفضلهم
شہداء اور ان کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4421
قَالَ إِسْحَاقُ: وَثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ - يَعْنِي الْوَاشِحِيَّ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ، عَنْ جَدِّتِهِ قَالَتْ: أُصِيبَ رَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ يَوْمَ أُحُدٍ فِي ثُنْدُوَتِهِ بِسَهْمٍ، فَأَتَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: انْزِعِ السَّهْمَ. فَقَالَ: إِنْ شِئْتَ نَزَعْتُ السَّهْمَ وَالْقُطْبَةَ، وَإِنْ شِئْتَ نَزَعْتُ السَّهْمَ وَتَرَكْتُ الْقُطْبَةَ وَشَهِدْتُ لَكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَنَّكَ شَهِيدٌ. فَقُلْتُ: انْزَعِ السَّهْمَ، وَاتْرُكِ الْقُطْبَةَ، وَاشْهَدْ لِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَنِّي شَهِيدٌ. فَقَالَ: نَعَمْ. فَنَزَعَ السَّهْمَ وَتَرَكَ الْقُطْبَةَ، فَعَاشَ حَيَاةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ، فَلَمَّا كَانَ زَمَنُ مُعَاوِيَةَ - أَوْ بَعْدَهُ - مَاتَ بَعْدَ الْعَصْرِ، فَرَأَوْا أَنْ يُخْرِجُوهُ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: إِنَّ مِثْلَ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ لَا يُخْرَجُ بِهِ حَتَّى يُؤْذِنُ مَنْ حَوْلَنَا مِنَ الْقُرَى، فَجَلَسَ مِنَ الْغَدِ، فَلَمَّا كَانَ الْغَدُ أُخْرِجَ، فَبَكَتْ مَوْلَاةٌ لَهُ عَلَى شَفِيرِ الْقَبْرِ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: إِنَّ الشَّيْخَ لَا طَاقَةَ لَهُ بِعَذَابِ اللَّهِ مِنْ هَذِهِ السَّفِيهَةِ - أَوْ كَلِمَةً نَحْوَهَا.
یحییٰ بن عبد الحمید بن رافع بن خدیج رحمہ اللہ کی دادی سے روایت ہے کہ سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ غزوہ احد کے دن اپنے سینے کے بالائی حصے میں تیر لگنے سے زخمی ہو گئے، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: ”(اے اللہ کے رسول!) اس تیر کو نکال دیجیے“، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم چاہو تو میں یہ تیر اور اس کا پھل دونوں نکال دوں، اور اگر تم چاہو تو میں تیر نکال دوں اور اس کا پھل (جسم ہی میں) رہنے دوں اور قیامت کے دن تمہارے حق میں گواہی دوں کہ تم شہید ہو“، انہوں نے عرض کی: ”آپ تیر نکال دیجیے اور اس کا پھل (میرے جسم میں ہی) رہنے دیجیے، اور قیامت کے دن میرے حق میں گواہی دیجیے گا کہ میں شہید ہوں“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ٹھیک ہے“، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تیر نکال دیا اور اس کا پھل جسم میں ہی چھوڑ دیا، پھر وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہم کے ادوارِ خلافت تک حیات رہے، جب سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کا دورِ حکومت آیا یا اس کے بعد، تو ان کا انتقال عصر کے بعد ہوا، لوگوں نے (اسی وقت) ان کا جنازہ نکالنے کا ارادہ کیا تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ جیسی جلیل القدر شخصیت کا جنازہ اس وقت تک نہیں اٹھایا جائے گا جب تک کہ ہمارے گرد و نواح کی بستیوں کے لوگوں کو اطلاع نہ دے دی جائے“، چنانچہ وہ اگلی صبح تک رک گئے، جب اگلا دن ہوا تو جنازہ نکالا گیا، تو قبر کے کنارے ان کی ایک خادمہ رونے لگی، اس پر سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”ان بزرگ (رافع) میں اس نادان عورت کی (نوحہ خوانی کی) وجہ سے اللہ کے عذاب کی سکت نہیں ہے“ یا اسی طرح کا کوئی جملہ ارشاد فرمایا۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الجهاد/حدیث: 4421]
تخریج الحدیث: «يحيى بن عبد الحميد بن رافع: لم يذكر فيه ابن أبي حاتم جرحًا ولا تعديلًا، روى عن جدته وعنه عمرو بن مرزوق (الجرح والتعديل 9/168)؛ جدته لا تعرف»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 26587، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4242، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 15855، 15856»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لجهالة يحيى بن عبد الحميد بن رافع وجدته


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن عمر بن الخطابأحد المكثرين من الصحابة والعبادلة ، وكان من أشد الناس اتباعا للأثر
👤←👥رافع بن خديج الأنصاري
Newرافع بن خديج الأنصاري ← عبد الله بن عمر بن الخطاب
صحابي جليل
👤←👥عبد الله بن عمر بن الخطاب
Newعبد الله بن عمر بن الخطاب ← رافع بن خديج الأنصاري
أحد المكثرين من الصحابة والعبادلة ، وكان من أشد الناس اتباعا للأثر
👤←👥أبو بكر الصديق
Newأبو بكر الصديق ← عبد الله بن عمر بن الخطاب
خليفة رسول الله صلى الله عليه وسلم
👤←👥رافع بن خديج الأنصاري
Newرافع بن خديج الأنصاري ← أبو بكر الصديق
صحابي جليل
👤←👥عمرو بن مرزوق الباهلي
Newعمرو بن مرزوق الباهلي ← رافع بن خديج الأنصاري
ثقة فاضل، له أوهام
👤←👥أبو الوليد الطيالسي
Newأبو الوليد الطيالسي ← عمرو بن مرزوق الباهلي
ثقة ثبت
Ithaf al-Khiyarah al-Maharah bi-Zawa’id al-Masanid al-‘Asharah Hadith 4421 in Urdu