🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1163. باب فيما أهل به لغير الله وما ذبح على الأنصاب
جو غیر اللہ کے نام پر پکارا گیا اور جو آستانوں (انصاب) پر ذبح کیا گیا، اس کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4674
قَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا رِبْعِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: سَمِعْتُ الْجَارُودَ يَقُولُ: " كَانَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي رَبَاحٍ يُقَالُ لَهُ: ابْنُ أُثَالٍ - وَكَانَ شَاعِرًا - أَتَى الْفَرَزْدَقَ بِمَاءٍ بِظَهْرِ الْكُوفَةِ عَلَى أَنْ يَعْقِرَ هَذَا مِائَةً مِنَ الْإِبِلِ وَهَذَا مِائَةً مِنْ إِبِلِهِ إِذَا وَرَدَتِ الْمَاءَ، فَلَمَّا وَرَدَتِ الْإِبِلُ قَامَا إِلَيْهَا بِالسُّيُوفِ يَكْسَعَانِ عَرَاقِيبَهَا، فَخَرَجَ النَّاسُ عَلَى الْحَمِرَاتِ وَالْبِغَالِ يُرِيدُونَ اللَّحْمَ، وَعَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - بِالْكُوفَةِ، فَخَرَجَ عَلَى بَغْلَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَيْضَاءِ وَهُوَ يُنَادِي: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، لَا تَأْكُلُوا مِنْ لُحُومِهَا؛ فَإِنَّهُ أُهِلَّ لِغَيْرِ اللَّهُ ".
جارود رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ”بنی رباح کا ایک شخص جسے ابن اثال کہا جاتا تھا اور وہ شاعر تھا، وہ کوفہ کے مضافات میں ایک گھاٹ پر فرزدق کے پاس آیا اور ان کے درمیان یہ طے پایا کہ جب اونٹ پانی پینے آئیں گے تو یہ بھی اپنے سو اونٹ ذبح (کونچیں کاٹ کر) کرے گا اور وہ بھی اپنے سو اونٹ ذبح کرے گا، چنانچہ جب اونٹ گھاٹ پر پہنچے تو وہ دونوں تلواریں تانے ان کی طرف بڑھے اور ان کی کونچیں کاٹنے لگے، لوگ گوشت کی خاطر گدھوں اور خچروں پر سوار ہو کر نکل کھڑے ہوئے، اس وقت سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کوفہ میں موجود تھے، آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سفید خچر پر سوار ہو کر باہر تشریف لائے اور منادی کر رہے تھے: ”اے لوگو! ان کا گوشت مت کھاؤ، کیونکہ یہ ﴿أُهِلَّ لِغَيْرِ اللَّه﴾ یعنی غیر اللہ کے نام پر اور شہرت و تفاخر کے لیے ذبح کیا گیا ہے“۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 4674]
تخریج الحدیث: «ربعي بن عبد الله بن الجارود: صدوق (التقريب). الجارود بن أبي سبرة: صدوق (من الحفظ).»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، موقوف؛ إسناده حسن


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥علي بن أبي طالبأحد العشرة
👤←👥الجارود بن أبي سبرة
Newالجارود بن أبي سبرة ← علي بن أبي طالب
صدوق
👤←👥ربعي بن عبد الله الهذلي
Newربعي بن عبد الله الهذلي ← الجارود بن أبي سبرة
صدوق
👤←👥مسدد بن مسرهد
Newمسدد بن مسرهد ← ربعي بن عبد الله الهذلي
ثقة حافظ
Ithaf al-Khiyarah al-Maharah bi-Zawa’id al-Masanid al-‘Asharah Hadith 4674 in Urdu