🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1310. باب ما جاء في رحم رسول الله صلى الله عليه وسلم
رسول اللہ ﷺ کی قرابت داری کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5041
عَنْ حَمْزَةَ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ أَبِيهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: " خَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: أَلَا مَا بَالُ أَقْوَامٍ يَزْعُمُونَ أَنَّ رَحِمِي لَا تَنْفَعُ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، إِنَّ رَحِمِي لَمَوْصُولَةٌ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، أَلَا وَإِنِّي فَرَطُكُمْ أَيُّهَا النَّاسُ عَلَى الْحَوْضِ، أَلَا وَسَيَجِيءُ قَوْمٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيَقُولُ الْقَائِلُ مِنْهُمْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنَا فُلَانُ ابْنُ فُلَانٍ، فَأَقُولُ: أَمَّا النَّسَبُ فَقَدْ عَرَفْتُهُ، وَلَكِنِ ارْتَدَدْتُمْ بَعْدِي وَرَجَعْتُمُ الْقَهْقَرَى ".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، وَأَبُو يَعْلَى ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ بِسَنَدٍ فِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ ارشاد فرمایا تو اس میں ارشاد فرمایا: ”آگاہ رہو! ان لوگوں کا کیا حال ہے جو یہ گمان کرتے ہیں کہ میری قرابت (رشتہ داری) نفع نہیں دے گی؟ اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! بے شک میری قرابت دنیا اور آخرت میں جڑی ہوئی ہے، خبردار! اے لوگو، میں حوضِ کوثر پر تمہارا پیش رو ہوں گا، اور سنو! قیامت کے دن کچھ لوگ لائے جائیں گے تو ان میں سے کوئی کہنے والا کہے گا: اے اللہ کے رسول! میں فلاں بن فلاں ہوں، تو میں جواب میں ارشاد فرماؤں گا: ”جہاں تک تمہارے نسب کا تعلق ہے تو اسے میں نے پہچان لیا ہے، لیکن تم میرے بعد (دین سے) منحرف ہو گئے تھے اور الٹے پاؤں پیچھے کی طرف پلٹ گئے تھے۔“ اسے ابوداؤد طیالسی، ابوبکر بن ابی شیبہ، عبد بن حمید، ابویعلیٰ اور احمد بن حنبل نے ایسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے جس میں عبد اللہ بن محمد بن عقیل موجود ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب البر والصلة/حدیث: 5041]
تخریج الحدیث: «رواه أبو داود الطيالسي، وأبو بكر بن أبي شيبة، وعبد بن حميد، وأبو يعلى، وأحمد بن حنبل بسند فيه عبد الله بن محمد بن عقيل»

الحكم على الحديث:
في إسناده ابن عقيل؛ مختلف فيه


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن محمد بن عقيل بن أبي طالبصدوق في حديثه لين ، ويقال : تغير بآخره
👤←👥أحمد بن حنبل
Newأحمد بن حنبل ← عبد الله بن محمد بن عقيل بن أبي طالب
ثقة حافظ فقيه حجة
👤←👥أبو يعلى الموصلي
Newأبو يعلى الموصلي ← أحمد بن حنبل
ثقة مشهور
👤←👥عبد بن حميد
Newعبد بن حميد ← أبو يعلى الموصلي
ثقة حافظ
👤←👥أبو بكر ابن أبي شيبة
Newأبو بكر ابن أبي شيبة ← عبد بن حميد
ثقة حافظ ، صاحب تصانيف
👤←👥أبو داود الطيالسي
Newأبو داود الطيالسي ← أبو بكر ابن أبي شيبة
ثقة حافظ , غلط في أحاديث
👤←👥أبو سعيد الخدري
Newأبو سعيد الخدري ← أبو داود الطيالسي
له ولأبيه صحبة
Ithaf al-Khiyarah al-Maharah bi-Zawa’id al-Masanid al-‘Asharah Hadith 5041 in Urdu