الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
109. باب ترك الوضوء مما مست النار
آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے سے وضو نہ کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 624
وَقَالَ: وَثَنَا عِيسَى ، ثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ "أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَى ابْنَتِهِ فَاطِمَةَ، فَقَرَّبَتْ إِلَيْهِ لَحْمًا فَأَكَلَ، فَلَمَّا قَامَ أَخَذَتْ بِرِدَائِهِ، فَقَالَتْ: أَلَّا تَتَوَضَّأُ؟ فَقَالَ: مِمَّ يَا بُنَيَّةُ؟! فَقَالَتْ: مِمَّا غَيَّرَتِ النَّارُ. فَقَالَ: أَوَ لَيْسَ أَطْهَرُ طَعَامِنَا مَا غَيَّرَتِ النَّارُ؟ ".
یحییٰ بن ابی کثیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے ہاں تشریف لائے، تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گوشت پیش کیا جسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تناول فرمایا، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم (واپسی کے لیے) کھڑے ہوئے تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی چادر مبارک تھام لی اور عرض کی: ”کیا آپ وضو نہیں فرمائیں گے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”اے میری پیاری بیٹی! کس وجہ سے؟“ انہوں نے عرض کی: ”اس (کھانے) کی وجہ سے جسے آگ نے بدلا (پکایا) ہے۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا ہمارا سب سے پاکیزہ اور ستھرا کھانا وہی نہیں ہوتا جسے آگ نے بدلا (پکایا) ہو؟“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الطهارة/حدیث: 624]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف؛ لإرسال يحيى بن أبي كثير، والمتن صحيح من طرق أخرى
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥فاطمة الزهراء | بنت رسول الله صلى الله عليه وسلم ، سيدة نساء هذه الأمة | |
👤←👥يحيى بن أبي كثير يحيى بن أبي كثير ← فاطمة الزهراء | ثقة ثبت ، لكنه يدلس ويرسل | |
👤←👥أبو عمرو الأوزاعي أبو عمرو الأوزاعي ← يحيى بن أبي كثير | ثقة جليل | |
👤←👥عيسى بن يونس بن أبي إسحاق عيسى بن يونس بن أبي إسحاق ← أبو عمرو الأوزاعي | ثقة مأمون |
Ithaf al-Khiyarah al-Maharah bi-Zawa’id al-Masanid al-‘Asharah Hadith 624 in Urdu
يحيى بن أبي كثير ← فاطمة الزهراء