الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1628. باب فيما صبر عليه النبي صلى الله عليه وسلم في الله عز وجل
نبی ﷺ نے اللہ عزوجل کی راہ میں جن (تکالیف) پر صبر کیا۔
حدیث نمبر: 6347
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا أَبُو مُوسَى إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْهَرَوِيُّ ، ثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ، عَنِ ابْنِ تَدْرُسَ - مَوْلَى حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ - عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ أَنَّهُمْ قَالُوا لَهَا: "مَا أَشَدُّ مَا رَأَيْتِ الْمُشْرِكِينَ بَلَغُوا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَتْ: كَانَ الْمُشْرِكُونَ قُعُودًا فِي الْمَسْجِدِ يَتَذَاكَرُونَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَا يَقُولُ فِي آلِهَتِهِمْ فَبَيْنَمَا هُمْ كَذَلِكَ؛ إِذْ أَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَامُوا إِلَيْهِ وَكَانُوا إِذَا سَأَلُوهُ عَنْ شَيْءٍ صَدَّقُوهُ، فَقَالُوا: أَلَسْتَ تَقُولُ كَذَا وَكَذَا؟ فَقَالَ: بَلَى. فَتَشَبَّثُوا بِهِ بِأَجْمَعِهِمْ فَأَتَى الصَّرِيخُ إِلَى أَبِي بَكْرٍ، فَقَالُوا: أَدْرِكْ صَاحِبَكَ. فَخَرَجَ مِنْ عِنْدِنَا وَإِنَّ لَهُ لَغَدَائِرَ أَرْبَعٍ وَهُوَ يَقُولُ: وَيَلْكُمُ أَتَقْتُلُونَ رَجُلًا أَنْ يَقُولَ رَبِّيَ اللَّهُ وَقَدْ جَاءَكُمْ بِالْبَيِّنَاتِ مِنْ رَبِّكُمْ! فَلَهَوْا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَقْبَلُوا عَلَى أَبِي بَكْرٍ، قَالَتْ: فَرَجَعَ إِلَيْنَا أَبُو بَكْرٍ فَجَعَلَ لَا يَمَسُّ شَيْئًا مِنْ غَدَائِرِهِ إِلَّا جَاءَ مَعَهُ وَهُوَ يَقُولُ: تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ".
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ لوگوں نے ان سے دریافت کیا: ”مشرکین نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جو جو اذیتیں پہنچائیں، ان میں سے آپ نے سب سے زیادہ سخت منظر کون سا دیکھا؟“ انہوں نے فرمایا: مشرکین مسجدِ حرام میں بیٹھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی جانب سے ان کے معبودوں کے بارے میں کہی گئی باتوں کا تذکرہ کر رہے تھے، اسی اثنا میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وہاں تشریف لے آئے تو وہ سب آپ کی طرف لپکے، اور ان کا حال یہ تھا کہ جب بھی وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی بات کے بارے میں پوچھتے تو آپ سچ سچ جواب عنایت فرماتے تھے، چنانچہ انہوں نے پوچھا: ”کیا آپ ہی ایسا ایسا کہتے ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جی ہاں“، اس پر وہ سب کے سب یکبارگی آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ٹوٹ پڑے، اتنے میں ایک پکارنے والے نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو جا کر پکارا کہ اپنے ساتھی کی خبر لیجیے! وہ ہمارے پاس سے اس حال میں نکلے کہ ان کے سر کے بالوں کی چار مینڈھیاں (چٹیاں) تھیں اور وہ فرما رہے تھے: ”تم پر افسوس ہے! ﴿أَتَقْتُلُونَ رَجُلًا أَن يَقُولَ رَبِّيَ اللَّهُ وَقَدْ جَاءَكُمْ بِالْبَيِّنَاتِ مِنْ رَبِّكُمْ﴾ کیا تم ایک ایسے شخص کو محض اس بنا پر قتل کرتے ہو کہ وہ کہتا ہے کہ میرا رب اللہ ہے حالانکہ وہ تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے واضح نشانیاں لے کر آیا ہے!“ تب مشرکین نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوڑ دیا اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ پر پِل پڑے، سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہمارے پاس واپس آئے تو ان کی حالت یہ تھی کہ وہ اپنی زلفوں کے جس حصے کو بھی ہاتھ لگاتے تھے وہ (مشرکین کی کھینچاتانی کی وجہ سے) ان کے ہاتھ میں آ جاتا تھا اور وہ زبانِ مبارک سے فرما رہے تھے: «تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ» ”اے بزرگی اور عظمت والے! تو نہایت بابرکت ہے“۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب علامات النبوة/حدیث: 6347]
تخریج الحدیث: «ابن تدرس مولى حكيم بن حزام: مجهول، قال أحمد: لا أعرفه، وقال الهيثمي: لم أعرفه وبقية رجاله ثقات (حاشية السناري على مسند أبي يعلى 1/84)»
الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لجهالة ابن تدرس
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو بكر الصديق | خليفة رسول الله صلى الله عليه وسلم | |
👤←👥أبو بكر الصديق أبو بكر الصديق ← أبو بكر الصديق | خليفة رسول الله صلى الله عليه وسلم | |
👤←👥أبو بكر الصديق أبو بكر الصديق ← أبو بكر الصديق | خليفة رسول الله صلى الله عليه وسلم | |
👤←👥أسماء بنت أبي بكر أسماء بنت أبي بكر ← أبو بكر الصديق | من كبار الصحابة | |
👤←👥أبو الزبير المكي أبو الزبير المكي ← أسماء بنت أبي بكر | صدوق إلا أنه يدلس | |
👤←👥الوليد بن كثير المخزومي الوليد بن كثير المخزومي ← أبو الزبير المكي | صدوق ، عارف بالمغازي ، رمي برأي الخوارج | |
👤←👥سفيان بن عيينة سفيان بن عيينة ← الوليد بن كثير المخزومي | ثقة حافظ فقيه , إمام حجة إلا أنه تغير حفظه بأخرة , وكان ربما دلس لكن عن الثقات | |
👤←👥إسحاق بن إبراهيم الهروي إسحاق بن إبراهيم الهروي ← سفيان بن عيينة | ||
👤←👥أبو يعلى الموصلي أبو يعلى الموصلي ← إسحاق بن إبراهيم الهروي | ثقة مشهور |
Ithaf al-Khiyarah al-Maharah bi-Zawa’id al-Masanid al-‘Asharah Hadith 6347 in Urdu
أبو بكر الصديق ← أبو بكر الصديق