الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1636. باب في خصائصه صلى الله عليه وسلم
نبی ﷺ کے خصائص کا بیان۔
حدیث نمبر: 6389
قَالَ الْحَارِثُ: وَثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبَانَ، ثَنَا مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَعْقُوبَ، عَنْ بِشْرِ بْنِ شِغَافٍ، سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَلَامٍ يَقُولُ: "إِنَّ أَكْرَمَ خَلْقِ اللَّهِ عَلَيْهِ أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَإِنَّ الْجَنَّةَ فِي السَّمَاءِ، وَإِنَّ النَّارَ فِي الْأَرْضِ، فَإِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ بَعَثَ اللَّهُ الْخَلِيقَةَ أُمَّةً أُمَّةً وَنَبِيًّا نَبِيًّا حَتَّى يَكُونَ أَحْمَدُ وَأُمَّتُهُ آخِرَ الْأُمَمِ مَرْكَزًا، ثُمَّ يُوضَعُ جِسْرٌ عَلَى جَهَنَّمَ ثُمَّ يُنَادِي مُنَادٍ: أَيْنَ أَحْمَدُ وَأُمَّتُهُ؟ فَيَقُومُ وَتَتْبَعُهُ أُمَّتُهُ بَرُّهَا وَفَاجِرُهَا".
سیدنا عبد اللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس کی تمام مخلوق میں سب سے زیادہ معزز ومکرم شخصیت ابو القاسم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہے، اور بے شک جنت آسمان میں ہے جبکہ دوزخ زمین میں ہے، پھر جب قیامت کا دن برپا ہوگا تو اللہ عزوجل تمام مخلوقات کو گروہ در گروہ اور ہر نبی کو ان کی امت کے ساتھ اٹھائے گا، یہاں تک کہ سیدنا احمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی امت مقام و مرکز کے لحاظ سے تمام امتوں کے آخر میں ہوں گے، پھر جہنم کی پیٹھ پر ایک پل رکھا جائے گا اور ایک پکارنے والا صدا دے گا: احمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی امت کہاں ہیں؟ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوں گے اور آپ کی امت آپ کی پیروی میں پیچھے ہو چلے گی، جس میں ان کے نیکوکار اور گناہ گار سبھی شامل ہوں گے۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب علامات النبوة/حدیث: 6389]
تخریج الحدیث: «عبد العزيز بن أبان: متروك وكذبه ابن معين (التقريب 4083)»
الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، موقوف؛ إسناده ضعيف جدًا؛ عبد العزيز بن أبان متروك
الرواة الحديث:
Ithaf al-Khiyarah al-Maharah bi-Zawa’id al-Masanid al-‘Asharah Hadith 6389 in Urdu
بشر بن شغاف الضبي ← عبد الله بن سلام بن الحارث الإسرائيلي