الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1656. باب في معجزاته صلى الله عليه وسلم
رسول اللہ ﷺ کے معجزات کا بیان۔
حدیث نمبر: 6467
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ : ثَنَا عَفَّانُ، ثَنَا أَبَانُ بْنُ يَزِيدَ الْعَطَّارُ، ثَنَا قَتَادَةُ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ أَبِي (عُبَيْدٍ) أَنَّهُ طَبَخَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قِدْرًا فِيهَا لَحْمٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَاوِلْنِي ذِرَاعَهَا. فَنَاوَلْتُهُ، قَالَ: نَاوِلْنِي ذِرَاعَهَا. فَنَاوَلْتُهُ فَقَالَ: نَاوِلْنِي ذِرَاعَهَا. فَقُلْتُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، وَكَمْ لِلشَّاةِ مِنْ ذِرَاعٍ؟! فَقَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْ سَكَتَّ لَأَعْطَتْكَ أَذْرُعًا مَا دَعَوْتُ بِهِ".
سیدنا ابو عبید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ہنڈیا میں گوشت پکایا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے اس کی دستی پکڑا دو۔“ میں نے وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کر دی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے اس کی دستی پکڑا دو۔“ میں نے (دوبارہ) پیش کر دی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (تیسری بار) ارشاد فرمایا: ”مجھے اس کی دستی پکڑا دو۔“ تو میں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! بھلا بکری کی کتنی دستیاں ہوتی ہیں؟! اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے دستِ قدرت میں میری جان ہے! اگر تم خاموش رہتے تو جب تک میں مطالبہ کرتا رہتا، یہ تمہیں دستیاں فراہم کرتی رہتی۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب علامات النبوة/حدیث: 6467]
تخریج الحدیث: «شهر بن حوشب: صدوق كثير الإرسال والأوهام (التقريب، من الحفظ)؛ وبقية رجاله ثقات، وأبو عبيد مولى النبي ﷺ صحابي»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 15537، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 44»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 15537، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 44»
الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لضعف شهر بن حوشب
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو عبيد القاسم بن سلام | ثقة فاضل ، مصنف | |
👤←👥شهر بن حوشب شهر بن حوشب ← أبو عبيد القاسم بن سلام | صدوق , كثير الإرسال والأوهام | |
👤←👥قتادة بن دعامة قتادة بن دعامة ← شهر بن حوشب | ثقة ثبت | |
👤←👥أبان بن يزيد العطار أبان بن يزيد العطار ← قتادة بن دعامة | ثقة له أفراد | |
👤←👥عفان بن مسلم الصفار عفان بن مسلم الصفار ← أبان بن يزيد العطار | ثقة ثبت | |
👤←👥أحمد بن حنبل أحمد بن حنبل ← عفان بن مسلم الصفار | ثقة حافظ فقيه حجة | |
👤←👥أبو بكر ابن أبي شيبة أبو بكر ابن أبي شيبة ← أحمد بن حنبل | ثقة حافظ ، صاحب تصانيف |
Ithaf al-Khiyarah al-Maharah bi-Zawa’id al-Masanid al-‘Asharah Hadith 6467 in Urdu
شهر بن حوشب ← أبو عبيد القاسم بن سلام