الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1675. ذكر يعقوب وبنيه عليهم الصلاة والسلام
سیدنا یعقوب علیہ السلام اور ان کے بیٹوں کا ذکر۔
حدیث نمبر: 6522
قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ : ثَنَا مَرْوَانُ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ أَبِي عَيَّاشٍ، عَنْ أَنَسٍ رَفَعَهُ: "أَنَّ رَجُلًا قَالَ لِيَعْقُوبَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ -: مَا الَّذِي أَذْهَبَ بَصَرَكَ وَحَنَى ظَهْرَكَ؟ قَالَ: أَمَّا الَّذِي أَذْهَبَ بَصَرِي فَالْبُكَاءُ عَلَى يُوسُفَ، وَأَمَّا الَّذِي حَنَى ظَهْرِيَ فَالْحُزْنُ عَلَى أَخِيهِ بِنْيَامِينَ. قَالَ: فَأَتَاهُ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - فَقَالَ: يَا يَعْقُوبُ، أَتَشْكُو اللَّهَ؟! قَالَ: إِنَّمَا أَشْكُو بَثِّي وَحُزْنِي إِلَى اللَّهِ. فَقَالَ لَهُ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ -: اللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا قُلْتَ مِنْكَ. قَالَ: ثُمَّ انْطَلَقَ جِبْرِيلُ وَدَخَلَ يَعْقُوبُ بَيْتَهُ فَقَالَ: أَيْ رَبِّ، أَذْهَبْتَ بَصَرِيَ وَحَنَيْتَ ظَهْرِيَ؛ فَارْدُدْ عَلَيَّ رَيْحَانَتَيَّ فَأَشُمَّهُمَا شَمَّةً، ثُمَّ اصْنَعْ بِي بَعْدُ مَا شِئْتَ. فَأَتَاهُ جِبْرِيلُ فَقَالَ: يَا يَعْقُوبُ إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يُقْرِئُكَ السَّلَامَ وَيَقُولُ: أَبْشِرْ، فَإِنَّهُمَا لَوْ كَانَا مَيِّتَيْنِ لَنَشَرْتُهُمَا لَكَ وَلَأُقِرَّ بِهِمَا عَيْنَكَ، وَيَقُولُ لَكَ: يَا يَعْقُوبُ أَتَدْرِي لِمَ أَذْهَبْتُ بَصَرَكَ وَحَنَيْتُ ظَهْرَكَ، وَلِمَ فَعَلَ إِخْوَةُ يُوسُفَ مَا فَعَلُوا؟ قَالَ: لِأَنَّهُ أَتَاكَ يَتِيمٌ مِسْكِينٌ وَهُوَ صَائِمٌ جَائِعٌ، وَقَدْ ذَبَحْتَ أَنْتَ وَأَهْلُكَ شَاةً فَأَكَلْتُمُوهَا وَلَمْ تُطْعِمُوهُ. وَيَقُولُ: إِنِّي لَمْ أُحِبَّ مِنْ خُلُقِي شَيْئًا حُبِّي الْيَتَامَى وَالْمَسَاكِينِ. قَالَ أَنَسٌ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَكَانَ يَعْقُوبُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - كُلَّمَا أَمْسَى نَادَى مُنَادِيهِ: مَنْ كَانَ صَائِمًا فَلْيَحْضُرْ طَعَامَ يَعْقُوبَ، وَإِذَا أَصْبَحَ نَادَى مُنَادِيهِ: مَنْ كَانَ مُفْطِرًا فَلْيَحْضُرْ طَعَامَ يَعْقُوبَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک شخص نے سیدنا یعقوب علیہ السلام سے دریافت کیا کہ وہ کیا چیز ہے جس نے آپ کی بینائی ختم کر دی اور آپ کی کمر جھکا دی؟ آپ علیہ السلام نے فرمایا: جہاں تک میری بصارت جانے کا تعلق ہے تو وہ یوسف (علیہ السلام) کے غم میں مسلسل رونے کی وجہ سے ہوا، اور جہاں تک میری کمر جھکنے کا تعلق ہے تو وہ ان کے بھائی بن یامین کے غم کی وجہ سے ہوا، پھر سیدنا جبرائیل علیہ السلام ان کے پاس آئے اور پوچھا: اے یعقوب! کیا آپ اللہ کی شکایت کر رہے ہیں؟ آپ علیہ السلام نے جواب دیا: ﴿إِنَّمَا أَشْكُو بَثِّي وَحُزْنِي إِلَى اللَّهِ﴾ ”میں اپنی پریشانی اور غم کی فریاد صرف اللہ ہی سے کرتا ہوں“، سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے ان سے کہا: اللہ آپ کی کہی ہوئی بات کو آپ سے بھی زیادہ بہتر جانتا ہے، راوی کہتے ہیں: پھر سیدنا جبرائیل علیہ السلام چلے گئے اور سیدنا یعقوب علیہ السلام اپنے گھر میں داخل ہوئے اور دعا کی: «أَيْ رَبِّ، أَذْهَبْتَ بَصَرِيَ وَحَنَيْتَ ظَهْرِيَ؛ فَارْدُدْ عَلَيَّ رَيْحَانَتَيَّ فَأَشُمَّهُمَا شَمَّةً، ثُمَّ اصْنَعْ بِي بَعْدُ مَا شِئْتَ» ”اے میرے رب! تو نے میری بصارت چھین لی اور میری کمر جھکا دی؛ پس تو میرے دونوں محبوب بیٹوں کو مجھے واپس لوٹا دے کہ میں انہیں ایک بار سونگھ لوں، پھر اس کے بعد تو میرے ساتھ جو چاہے معاملہ کرنا“، پس سیدنا جبرائیل علیہ السلام دوبارہ آئے اور کہا: اے یعقوب! اللہ عزوجل آپ کو سلام کہتا ہے اور فرماتا ہے: آپ کو خوشخبری ہو، اگر وہ دونوں فوت بھی ہو چکے ہوتے تو میں یقیناً آپ کے لیے انہیں دوبارہ زندہ کر دیتا تاکہ آپ کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں، اور اللہ مزید فرماتا ہے: اے یعقوب! کیا آپ جانتے ہیں کہ میں نے آپ کی بینائی کیوں ختم کی اور آپ کی پیٹھ کیوں جھکائی، اور یوسف کے بھائیوں نے وہ سب کچھ کیوں کیا جو انہوں نے کیا؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ کے پاس ایک مسکین یتیم آیا تھا جو روزے سے اور بھوکا تھا، جبکہ آپ نے اور آپ کے گھر والوں نے بکری ذبح کر کے اسے کھا لیا تھا اور اس یتیم کو کچھ نہیں کھلایا تھا، اور اللہ فرماتا ہے: میں نے اپنی مخلوق میں سے کسی چیز سے ایسی محبت نہیں کی جیسی یتیموں اور مسکینوں سے محبت کی ہے“، سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چنانچہ اس کے بعد سیدنا یعقوب علیہ السلام کا یہ معمول بن گیا تھا کہ جب بھی شام ہوتی تو ان کا منادی پکارتا: جو شخص روزے سے ہو وہ یعقوب کے دسترخوان پر حاضر ہو جائے، اور جب صبح ہوتی تو ان کا منادی پکارتا: جس نے روزہ نہ رکھا ہو وہ سیدنا یعقوب علیہ السلام کے کھانے پر حاضر ہو جائے“۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب علامات النبوة/حدیث: 6522]
تخریج الحدیث: «أبان بن أبي عياش: متروك (التقريب، من الحفظ)؛ ويحيى بن حميد شيخ مروان لم أقف له على ترجمة.»
«أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3381، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6101، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 824، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 11089، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3453»
«أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3381، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6101، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 824، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 11089، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3453»
الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف جدًا؛ أبان بن أبي عياش متروك
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أنس بن مالك | صحابي مشهور | |
👤←👥أنس بن مالك أنس بن مالك ← أنس بن مالك | صحابي مشهور | |
👤←👥أبان بن أبي عياش أبان بن أبي عياش ← أنس بن مالك | متروك | |
👤←👥يحيى بن حميد يحيى بن حميد ← أبان بن أبي عياش | ||
👤←👥مروان بن معاوية الفزاري مروان بن معاوية الفزاري ← يحيى بن حميد | ثقة حافظ ، وكان يدلس أسماء الشيوخ | |
👤←👥ابن أبي عمر العدني ابن أبي عمر العدني ← مروان بن معاوية الفزاري | صدوق ، صنف المسند ، وكان لازم ابن عيينة ، لكن قال أبو حاتم : كانت فيه غفلة |
Ithaf al-Khiyarah al-Maharah bi-Zawa’id al-Masanid al-‘Asharah Hadith 6522 in Urdu
أنس بن مالك ← أنس بن مالك