الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1839. باب فيمن آمن بالنبي صلى الله عليه وسلم ورآه ومن آمن به ولم يره
جو نبی ﷺ پر ایمان لایا اور آپ کو دیکھا، اور جو آپ پر ایمان لایا مگر آپ کو نہیں دیکھا۔
حدیث نمبر: 7012
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ، عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "يَا لَيْتَنِي لَقِيتُ إِخْوَانِي! قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَسْنَا إِخْوَانَكَ وَأَصْحَابَكَ؟ قَالَ: بَلَى، وَلَكِنْ قَوْمٌ يَجِيئُونَ مِنْ بَعْدِكُمْ، يُؤْمِنُونَ بِي إِيمَانَكُمْ، وَيُصَدِّقُونِي تَصْدِيقَكُمْ، وَيَنْصُرُونِي نَصْرَكُمْ، فَيَا لَيْتَنِي قَدْ لَقِيتُ إِخْوَانِي".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ بِسَنَدٍ فِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ بِسَنَدٍ فِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کاش کہ میں اپنے بھائیوں سے ملاقات کرتا!“ صحابہ کرام نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! کیا ہم آپ کے بھائی اور آپ کے ساتھی نہیں ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیوں نہیں، (تم میرے صحابی ہو) لیکن (میرے بھائی) وہ لوگ ہوں گے جو تمہارے بعد آئیں گے، وہ مجھ پر ویسا ہی ایمان لائیں گے جیسا تم لائے ہو، میری ویسی ہی تصدیق کریں گے جیسی تم نے کی ہے اور میری ویسی ہی نصرت و حمایت کریں گے جیسی تم نے کی ہے، پس اے کاش کہ میں اپنے بھائیوں سے مل پاتا۔“ اس حدیث کو امام ابوبکر بن ابی شیبہ نے ایسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے جس میں موسیٰ بن عبیدہ الربذی راوی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المناقب/حدیث: 7012]
تخریج الحدیث: «رواه أبو بكر بن أبي شيبة بسند فيه موسى بن عبيدة الربذي، وهو ضعيف»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥موسى بن عبيدة بن نشيط الحميري | ضعيف ، ولا سيما في عبد الله بن دينار ، وكان عابدا | |
👤←👥أبو بكر ابن أبي شيبة أبو بكر ابن أبي شيبة ← موسى بن عبيدة بن نشيط الحميري | ثقة حافظ ، صاحب تصانيف | |
👤←👥عوف بن مالك بن أبي عوف عوف بن مالك بن أبي عوف ← أبو بكر ابن أبي شيبة | صحابي مشهور من مسلمة الفتح | |
👤←👥محمد بن كعب بن سليم القرظي محمد بن كعب بن سليم القرظي ← عوف بن مالك بن أبي عوف | ثقة عالم |
Ithaf al-Khiyarah al-Maharah bi-Zawa’id al-Masanid al-‘Asharah Hadith 7012 in Urdu
أبو بكر ابن أبي شيبة ← موسى بن عبيدة بن نشيط الحميري