🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1867. باب إظهار عمل العبد للناس وإن أخفاه
بندے کا عمل لوگوں پر ظاہر کر دیا جاتا ہے اگرچہ وہ اسے چھپائے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7140
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى قَالَ: "كَتَبَ أَبُو الدَّرْدَاءِ إِلَى مَسْلَمَةَ بْنِ مَخْلَدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا -: أَمَّا بَعَدُ، فَإِنَّ الْعَبْدَ إِذَا عَمِلَ بِطَاعَةِ اللَّهِ أَحَبَّهُ اللَّهُ، وَإِذَا أَحَبَّهُ حَبَّبَهُ إِلَى خَلْقِهِ، وَإِنَّ الْعَبْدَ إِذَا عَمِلَ بِمَعْصِيَةِ اللَّهِ أَبْغَضَهُ اللَّهُ، وَإِذَا أَبْغَضَهُ اللَّهُ بَغَّضَهُ إِلَى خَلْقِهِ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ مَوْقُوفًا، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے سیدنا مسلمہ بن مخلد رضی اللہ عنہما کی طرف یہ مکتوب ارسال کیا: ”اما بعد! حقیقت یہ ہے کہ بندہ جب اللہ تعالیٰ کی اطاعت و فرمانبرداری کے کام کرتا ہے تو اللہ عزوجل اس سے محبت فرماتا ہے، اور جب اللہ اس سے محبت کرتا ہے تو اسے اپنی مخلوق کا بھی محبوب بنا دیتا ہے، اور جب بندہ اللہ کی نافرمانی کے کام کرتا ہے تو اللہ اس سے ناراض ہوتا ہے، اور جب اللہ اس سے بغض رکھتا ہے تو اپنی مخلوق کے دلوں میں بھی اس کے لیے نفرت و ناپسندیدگی پیدا کر دیتا ہے۔“ اس روایت کو امام مسدد نے موقوفاً بیان کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المواعظ/حدیث: 7140]
تخریج الحدیث: «رواه مسدد موقوفا، ورواته ثقات»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥مسدد بن مسرهدثقة حافظ
👤←👥مسلمة بن مخلد بن الصامت الخزرجي
Newمسلمة بن مخلد بن الصامت الخزرجي ← مسدد بن مسرهد
صحابي صغير
👤←👥أبو الدرداء
Newأبو الدرداء ← مسلمة بن مخلد بن الصامت الخزرجي
صحابي جليل
👤←👥عبد الرحمن بن أبي ليلى
Newعبد الرحمن بن أبي ليلى ← أبو الدرداء
ثقة
Ithaf al-Khiyarah al-Maharah bi-Zawa’id al-Masanid al-‘Asharah Hadith 7140 in Urdu