🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1911. باب المكثرون هم الأقلون
زیادہ مال والے ہی (آخرت میں) کم (اجر) والے ہیں۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7278
عَنْ نُقَادَةَ الْأَسَدِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ "أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ إِلَى رَجُلٍ يَسْتَمْنِحُهُ فِي نَاقَةٍ لَهُ فَأَبَى، فَأَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ، فَبَعَثَهُ إِلَى رَجُلٍ آخَرَ لِيَسْتَحْمِلَهُ بِنَاقَةٍ، فَبَعَثَ إِلَيْهِ بِنَاقَةٍ، فَجَاءَ بِهَا نُقَادَةُ يَقُودُهَا، فَلَمَّا نَظَرَ إِلَيْهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: بَارَكَ اللَّهُ فِيهَا، وَفِيمَنْ بَعَثَ بِهَا، قَالَ نُقَادَةُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَفِيمَنْ جَاءَ بِهَا، قَالَ: وَفِيمَنْ جَاءَ بِهَا.
قَالَ: فَقُدِّمَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَحَلَبَتْ فَدَرَّتْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "اللَّهُمَّ أَكْثِرْ مَالَ فُلَانٍ وَوَلَدَهُ" الْمَانِعِ الْأَوَّلِ، وَقَالَ لِصَاحِبِ النَّاقَةِ: "اللَّهُمَّ اجْعَلْ رِزْقَ فُلَانٍ يَوْمًا بِيَوْمٍ".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ، وَرَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَعَنْهُ ابْنُ مَاجَهْ مُخْتَصَرًا.
سیدنا نقادہ اسدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کی طرف پیغام بھیجا تاکہ اس سے (دودھ پینے کے لیے) عارضی طور پر اونٹنی طلب کریں لیکن اس نے انکار کر دیا، وہ قاصد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ کو مطلع کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ایک دوسرے شخص کے پاس بھیجا تاکہ اس سے سواری کے لیے اونٹنی طلب کرے، اس شخص نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اونٹنی بھیج دی، سیدنا نقادہ رضی اللہ عنہ اسے ہنکاتے ہوئے لے آئے۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس اونٹنی کو دیکھا تو فرمایا: ”اللہ اس اونٹنی میں اور اسے بھیجنے والے میں برکت عطا فرمائے“، سیدنا نقادہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! اور اس کے لیے بھی (دعا فرمائیں) جو اسے لے کر آیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور اس کے لیے بھی جو اسے لے کر آیا ہے“۔ پھر وہ اونٹنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب کی گئی، اس کا دودھ نکالا گیا تو اس کے تھنوں سے دودھ کی دھاریں بہہ نکلیں، تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے انکار کرنے والے شخص کے حق میں یہ دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ أَكْثِرْ مَالَ فُلَانٍ وَوَلَدَهُ» ”اے اللہ! فلاں کے مال اور اولاد میں کثرت فرما“، اور اونٹنی دینے والے صاحب کے لیے فرمایا: «اللَّهُمَّ اجْعَلْ رِزْقَ فُلَانٍ يَوْمًا بِيَوْمٍ» ”اے اللہ! فلاں کا رزق روز کا روز (بقدرِ ضرورت) کر دے“۔ اسے امام ابو داؤد طیالسی نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے، نیز اسے امام ابوبکر بن ابی شیبہ نے اور ان کے حوالے سے امام ابن ماجہ نے مختصراً روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الزهد/حدیث: 7278]
تخریج الحدیث: «رواه أبو داود الطيالسي بإسناد حسن، ورواه أبو بكر بن أبي شيبة، وعنه ابن ماجه مختصرا»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4134، وأخرجه مسند أحمد برقم: 20211»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥ابن ماجهأحد الأئمة ، حافظ
👤←👥أبو بكر ابن أبي شيبة
Newأبو بكر ابن أبي شيبة ← ابن ماجه
ثقة حافظ ، صاحب تصانيف
👤←👥أبو داود الطيالسي
Newأبو داود الطيالسي ← أبو بكر ابن أبي شيبة
ثقة حافظ , غلط في أحاديث
Ithaf al-Khiyarah al-Maharah bi-Zawa’id al-Masanid al-‘Asharah Hadith 7278 in Urdu