الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1913. باب فيمن لا يؤبه له
جس کی (لوگوں میں) کوئی پروا نہ کی جاتی ہو۔
حدیث نمبر: 7285
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "يَا أَبَا ذَرٍّ، ارْفَعْ بَصَرَكَ فَانْظُرْ أَرْفَعَ رَجُلٍ تَرَاهُ فِي الْمَسْجِدِ، قَالَ: فَنَظَرْتُ فَإِذَا رَجُلٌ جَالِسٌ عَلَيْهِ حُلَّةٌ لَهُ، قُلْتُ: هَذَا، قَالَ: يَا أَبَا ذَرٍّ، ارْفَعْ بَصَرَكَ فَانْظُرْ أَوْضَعَ رَجُلٍ تَرَاهُ فِي الْمَسْجِدِ، قَالَ: فَنَظَرْتُ فَإِذَا رَجُلٌ ضَعِيفٌ عَلَيْهِ أَخْلَاقٌ لَهُ، قَالَ: قُلْتُ: هَذَا، قَالَ: فَقَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَهَذَا أَفْضَلُ عِنْدَ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ قُرَابِ الْأَرْضِ مِنْ هَذَا".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، وَالْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ ، وَأَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ ، وَعَنْهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ.
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، وَالْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ ، وَأَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ ، وَعَنْهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ.
سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (مجھ سے) فرمایا: ”اے ابو ذر! اپنی نگاہ اٹھاؤ اور دیکھو، تمہیں مسجد میں جو شخص سب سے زیادہ معزز و بلند مرتبہ نظر آتا ہے (اس کی نشاندہی کرو)۔“ سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نگاہ دوڑائی تو ایک صاحب نظر آئے جو (نہایت عمدہ) جبہ پہنے بیٹھے تھے، میں نے عرض کیا: (حضور!) یہ شخص۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابو ذر! اب اپنی نگاہ اٹھاؤ اور مسجد میں جو شخص تمہیں سب سے زیادہ معمولی اور خستہ حال دکھائی دے اسے دیکھو۔“ وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے دیکھا تو ایک انتہائی کمزور و ناتواں شخص نظر آیا جس نے بوسیدہ کپڑے پہن رکھے تھے، میں نے عرض کیا: (یا رسول اللہ!) یہ شخص۔ تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے دستِ قدرت میں میری جان ہے! یہ (خستہ حال) شخص اللہ کے نزدیک قیامت کے دن اس (معزز لباس والے) جیسے زمین بھر کے لوگوں سے بھی زیادہ بہتر اور افضل ہے۔“ اس حدیث کو امام ابوبکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے اور الفاظ انہی کے ہیں، نیز اسے امام احمد بن حنبل، حارث بن ابی اسامہ اور ابویعلی موصلی نے بھی روایت کیا ہے اور ان سے امام ابن حبان نے اپنی صحیح میں اس کی تخریج کی ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الزهد/حدیث: 7285]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 20982، وأخرجه مسند البزار برقم: 3979، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17881، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 681»
الحكم على الحديث:
الحديث صحيح من طريق آخر
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥ابن حبان | كان من أئمة زمانه، رأسا في معرفة الحديث | |
👤←👥أبو يعلى الموصلي أبو يعلى الموصلي ← ابن حبان | ثقة مشهور | |
👤←👥الحارث بن محمد بن أبي أسامة الحارث بن محمد بن أبي أسامة ← أبو يعلى الموصلي | الحافظ الصدوق العالم | |
👤←👥أحمد بن حنبل أحمد بن حنبل ← الحارث بن محمد بن أبي أسامة | ثقة حافظ فقيه حجة | |
👤←👥أبو بكر ابن أبي شيبة أبو بكر ابن أبي شيبة ← أحمد بن حنبل | ثقة حافظ ، صاحب تصانيف | |
👤←👥أبو ذر الغفاري أبو ذر الغفاري ← أبو بكر ابن أبي شيبة | الصحابي | |
👤←👥أبو ذر الغفاري أبو ذر الغفاري ← أبو ذر الغفاري | الصحابي | |
👤←👥أبو ذر الغفاري أبو ذر الغفاري ← أبو ذر الغفاري | الصحابي |
Ithaf al-Khiyarah al-Maharah bi-Zawa’id al-Masanid al-‘Asharah Hadith 7285 in Urdu
أبو يعلى الموصلي ← ابن حبان