الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1928. باب في عيش النبي صلى الله عليه وسلم
نبی ﷺ کی گزر بسر کا بیان۔
حدیث نمبر: 7350
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا -: "أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقَامَ أَيَّامًا لَمْ يَطْعَمْ طَعَامًا، حَتَّى شَقَّ ذَلِكَ عَلَيْهِ، فَطَافَ فِي مَنَازِلِ أَزْوَاجِهِ، فَلَمْ يُصِبْ عِنْدَ وَاحِدَةٍ مِنْهُنَّ شَيْئًا، فَأَتَى فَاطِمَةَ فَقَالَ: يَا بُنَيَّةُ، هَلْ عِنْدَكِ شَيْءٌ آكُلُهُ؛ فَإِنِّي جَائِعٌ؟ فَقَالَتْ: لَا وَاللَّهِ، بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي، فَلَمَّا خَرَجَ مِنْ عِنْدِهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَتْ إِلَيْهَا جَارَةٌ لَهَا بِرَغِيفَيْنِ وَقِطْعَةِ لَحْمٍ، فَأَخَذَتْهُ مِنْهَا، فَوَضَعَتْهُ فِي جَفْنَةٍ لَهَا، وَغَطَّتْ عَلَيْهَا، وَقَالَتْ: وَاللَّهِ لَأُوثِرَنَّ بِهَذَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى نَفْسِيَ وَمَنْ عِنْدِي - وَكَانُوا جَمِيعًا مُحْتَاجِينَ إِلَى شِبْعَةِ طَعَامٍ - فَبَعَثَتْ حَسَنًا أَوْ حُسَيْنًا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَجَعَ إِلَيْهَا، فَقَالَتْ لَهُ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي، قَدْ أَتَى اللَّهُ بِشَيْءٍ فَخَبَّأْتُهُ لَكَ، قَالَ: هَلُمِّي، فَأَتَتْهُ فَكَشَفَ عَنِ الْجَفْنَةِ فَإِذَا هِيَ مَمْلُوءَةٌ خُبْزًا وَلَحْمًا، فَلَمَّا نَظَرَتْ إِلَيْهَا بُهِتَتْ، وَعَرَفَتْ أَنَّهَا بَرَكَةٌ مِنَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - فَحَمِدَتِ اللَّهَ، وَصَلَّتْ عَلَى نَبِيِّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدَّمَتْ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا رَآهُ حَمِدَ اللَّهَ وَقَالَ: مِنْ أَيْنَ لَكِ هَذَا يَا بُنَيَّةُ؟ فَقُلْتُ: يَا أَبَهْ، هُوَ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ؛ إِنَّ اللَّهَ يَرْزُقُ مَنْ يَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ.
فَحَمِدَ اللَّهَ، وَقَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَعَلَكِ يَا بُنَيَّةُ شَبِيهَةً بِسَيِّدَةِ نِسَاءِ بَنِي إِسْرَائِيلَ؛ فَإِنَّهَا كَانَتْ إِذَا رَزَقَهَا اللَّهُ شَيْئًا فَسُئِلَتْ عَنْهُ قَالَتْ: (هُوَ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ يَرْزُقُ مَنْ يَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ) .
فَبَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى عَلِيٍّ، ثُمَّ أَكَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلِيٌّ، وَفَاطِمَةُ، وَحَسَنٌ، وَحُسَيْنٌ، وَجَمِيعُ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَهْلُ بَيْتِهِ جَمِيعًا.
قَالَ: وَبَقِيَتِ الْجَفْنَةُ كَمَا هِيَ، قَالَتْ: فَأَوْسَعْتُ بِبَقِيَّتِهَا عَلَى جَمِيعِ جِيرَانِي، وَجَعَلَ اللَّهُ فِيهَا بَرَكَةً وَخَيْرًا كَثِيرًا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِضَعْفِ ابْنِ لَهِيعَةَ.
فَحَمِدَ اللَّهَ، وَقَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَعَلَكِ يَا بُنَيَّةُ شَبِيهَةً بِسَيِّدَةِ نِسَاءِ بَنِي إِسْرَائِيلَ؛ فَإِنَّهَا كَانَتْ إِذَا رَزَقَهَا اللَّهُ شَيْئًا فَسُئِلَتْ عَنْهُ قَالَتْ: (هُوَ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ يَرْزُقُ مَنْ يَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ) .
فَبَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى عَلِيٍّ، ثُمَّ أَكَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلِيٌّ، وَفَاطِمَةُ، وَحَسَنٌ، وَحُسَيْنٌ، وَجَمِيعُ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَهْلُ بَيْتِهِ جَمِيعًا.
قَالَ: وَبَقِيَتِ الْجَفْنَةُ كَمَا هِيَ، قَالَتْ: فَأَوْسَعْتُ بِبَقِيَّتِهَا عَلَى جَمِيعِ جِيرَانِي، وَجَعَلَ اللَّهُ فِيهَا بَرَكَةً وَخَيْرًا كَثِيرًا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِضَعْفِ ابْنِ لَهِيعَةَ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کئی ایام اس حال میں گزارے کہ کچھ تناول نہیں فرمایا تھا یہاں تک کہ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر گراں گزرنے لگی، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ازواجِ مطہرات کے گھروں کا چکر لگایا لیکن کسی کے ہاں بھی کوئی چیز نہ پائی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”اے میری پیاری بیٹی! کیا تمہارے پاس کھانے کو کچھ ہے؟ کیونکہ میں بھوکا ہوں“، انہوں نے عرض کیا: ”نہیں اللہ کی قسم! «بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي» ”میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں““، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس سے تشریف لے گئے تو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی ایک پڑوسن نے ان کی طرف دو روٹیاں اور گوشت کا ایک ٹکڑا ہدیہ بھیجا، انہوں نے وہ لے کر اپنے ایک پیالے میں رکھا اور اسے ڈھانپ دیا اور کہا: ”اللہ کی قسم! میں اس کھانے میں اپنے آپ اور اپنے گھر والوں پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ترجیح دوں گی“ حالانکہ وہ سب کے سب ایک وقت کے کھانے کے محتاج تھے، پھر انہوں نے سیدنا حسن یا سیدنا حسین رضی اللہ عنہما کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بھیجا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے، سیدہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: ” «بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي» ”میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں“، اللہ تعالیٰ نے کچھ رزق بھیجا ہے جسے میں نے آپ کے لیے سنبھال کر رکھا تھا“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے لے آؤ“، وہ اسے لے کر آئیں اور جب پیالے سے کپڑا ہٹایا تو دیکھا کہ وہ روٹیوں اور گوشت سے لبریز ہے، جب انہوں نے اسے دیکھا تو ششدر رہ گئیں اور پہچان گئیں کہ یہ اللہ عزوجل کی طرف سے برکت ہے، پس انہوں نے اللہ کی حمد کی اور اس کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجا اور اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کر دیا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دیکھا تو اللہ کی حمد بیان کی اور دریافت فرمایا: ”اے میری پیاری بیٹی! تمہارے پاس یہ کہاں سے آیا؟“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اباجان! ﴿ہُوَ مِنۡ عِنۡدِ اللّٰہِ ؕ اِنَّ اللّٰہَ یَرۡزُقُ مَنۡ یَّشَآءُ بِغَیۡرِ حِسَابٍ﴾ ”یہ اللہ کے پاس سے ہے، بیشک اللہ جسے چاہتا ہے بے حساب رزق عطا فرماتا ہے“”، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کی تعریف کی اور فرمایا: ”تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے تجھے اے میری بیٹی! بنی اسرائیل کی عورتوں کی سردار (سیدہ مریم علیہا السلام) کے مشابہ بنایا کہ جب اللہ انہیں کوئی رزق عطا فرماتا اور ان سے اس متعلق پوچھا جاتا تو وہ یہی کہتیں: ﴿ہُوَ مِنۡ عِنۡدِ اللّٰہِ ؕ اِنَّ اللّٰہَ یَرۡزُقُ مَنۡ یَّشَآءُ بِغَیۡرِ حِسَابٍ﴾ “، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو بلایا، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا علی، سیدہ فاطمہ، سیدنا حسن، سیدنا حسین رضی اللہ عنہم اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تمام ازواجِ مطہرات اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام اہل بیت نے وہ کھانا کھایا، راوی کہتے ہیں کہ وہ پیالہ اپنی جگہ ویسے ہی بھرا رہا، سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ”پھر میں نے اس میں سے بچا ہوا کھانا اپنے تمام پڑوسیوں کو خوب سیر ہو کر تقسیم کیا اور اللہ تعالیٰ نے اس میں بہت برکت اور خیرِ کثیر پیدا فرمائی““۔ اسے امام ابو یعلیٰ موصلی نے روایت کیا ہے اور ابن لہیعہ کے حافظے کے ضعف کی وجہ سے اس کی سند میں کلام (کمزوری) ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الزهد/حدیث: 7350]
تخریج الحدیث: «رواه أبو يعلى الموصلي بسند ضعيف؛ لضعف ابن لهيعة»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الله بن لهيعة | صدوق ، خلط بعد احتراق كتبه ، ورواية ابن المبارك وابن وهب عنه أعدل من غيرهما | |
👤←👥أبو يعلى الموصلي أبو يعلى الموصلي ← عبد الله بن لهيعة | ثقة مشهور | |
👤←👥فاطمة الزهراء فاطمة الزهراء ← أبو يعلى الموصلي | بنت رسول الله صلى الله عليه وسلم ، سيدة نساء هذه الأمة | |
👤←👥علي بن أبي طالب علي بن أبي طالب ← فاطمة الزهراء | أحد العشرة | |
👤←👥فاطمة الزهراء فاطمة الزهراء ← علي بن أبي طالب | بنت رسول الله صلى الله عليه وسلم ، سيدة نساء هذه الأمة | |
👤←👥جابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام الأنصاري جابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام الأنصاري ← فاطمة الزهراء | صحابي |
Ithaf al-Khiyarah al-Maharah bi-Zawa’id al-Masanid al-‘Asharah Hadith 7350 in Urdu
أبو يعلى الموصلي ← عبد الله بن لهيعة