🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1997. باب ما جاء في الدجال وصفته وفتنته وتكذيبه وحماره
دجال، اس کی صفت، اس کے فتنے، اس کی تکذیب اور اس کے گدھے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7647
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ فَكَانَ أَكْثَرُ خُطْبَتِهِ حَدِيثًا يُحَدِّثُنَاهُ عَنِ الدَّجَّالِ فَكَانَ مِنْ قَوْلِهِ أَنْ قَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّهُ لَمْ تَكُنْ فِتْنَةٌ فِي الْأَرْضِ مُنْذُ ذَرَأَ اللَّهُ ذُرِّيَّتَهُ أَعْظَمَ مِنْ فِتْنَةِ الدَّجَّالِ، وَإِنَّ اللَّهَ لَمْ يَبْعَثْ نَبِيًّا بَعْدَ نُوحٍ إِلَّا حَذَّرَهُ أُمَّتَهُ، وَأَنَا آخِرُ الْأَنْبِيَاءِ، وَأَنْتُمْ آخِرُ الْأُمَمِ، وَهُوَ خَارِجٌ فِيكُمْ لَا مَحَالَةَ، فَإِنْ يَخْرُجْ وَأَنَا بَيْنَ أَظْهُرِكُمْ، فَأَنَا حَجِيجُ كُلِّ مُسْلِمٍ، وَإِنْ يَخْرُجْ بَعْدِي فَكُلُّ امْرِئٍ حَجِيجُ نَفْسِهِ، وَاللَّهُ خَلِيفَتِي عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ، فَإِنَّهُ يَخْرُجُ مِنْ مَحَلَّةٍ بَيْنَ الْعِرَاقِ وَالشَّامِ، فَيَعِيثُ يَمِينًا وَيَعِيثُ شَمَالًا، يَا عِبَادَ اللَّهِ فَاثْبُتُوا، فَإِنَّهُ يَبْدَأُ فَيَقُولُ: أَنَا نَبِيٌّ، وَلَا نَبِيَّ بَعْدِي. ثُمَّ يُثَنِّي فَيَقُولُ: أَنَا رَبُّكُمْ. وَلَنْ تَرَوْا رَبَّكُمْ حَتَّى تَمُوتُوا، وَإِنَّهُ أَعْوَرُ، وَإِنَّ رَبَّكُمْ لَيْسَ بِأَعْوَرَ، وَإِنَّهُ مَكْتُوبٌ بَيْنَ عَيْنَيْهِ: كَافِرٌ. يَقْرَؤُهُ كُلُّ مُؤْمِنٍ كَاتِبٌ أَوْ غَيْرُ كَاتِبٍ، وَإِنَّ مِنْ فِتْنَتِهِ: أَنْ يَقُولَ لِلْأَعْرَابِيِّ: أَرَأَيْتَ إِنْ بَعَثْتُ لَكَ أَبَاكَ وَبَعَثْتُ لَكَ أُمَّكَ أَتَشْهَدُ أَنِّي رَبُّكَ؟ فَيَقُولُ: نَعَمْ. فَيَتَمَثَّلُ لَهُ شَيْطَانَانِ عَلَى صُورَةِ أَبِيهِ وَعَلَى صُورَةِ أُمِّهِ، فَيَقُولَانِ لَهُ: يَا بُنَيَّ، اتَّبِعْهُ فَإِنَّهُ رَبُّكَ. وَمِنْ فِتْنَتِهِ أَنْ يَقُولَ لِلْأَعْرَابِيِّ: أَرَأَيْتَ إِنْ بَعَثْتُ لَكَ إِبِلَكَ أَتَشْهَدُ أَنِّي رَبُّكَ؟ فَيَقُولُ: نَعَمْ. فَيَتَمَثَّلُ لَهُ الشَّيْطَانُ عَلَى صُورَةِ إِبِلِهِ عَلَيْهَا وُسُومُهَا، وَإِنَّ مِنْ فِتْنَتِهِ أَنْ يَتَنَاوَلَ الشَّمْسَ فَيَشُقَّهَا، وَيَتَنَاوَلَ الطَّيْرَ فِي الْهَوَاءِ وَإِنَّ مِنْ فِتْنَتِهِ أَنْ يُسَلَّطَ عَلَى نَفْسٍ وَاحِدَةٍ فَيَنْشُرَهَا بِالْمِنْشَارِ حَتَّى يُلْقِيَهَا، ثُمَّ يَقُولُ: انْظُرُوا إِلَى عَبْدِي هَذَا فَإِنِّي أَبْعَثُهُ الْآنَ، ثُمَّ يَزْعُمُ أَنَّ لَهُ رَبًّا غَيْرِي. ثُمَّ يَبْعَثُهُ اللَّهُ فَيَقُولُ: رَبِّيَ اللَّهُ، وَأَنْتَ عَدُوُّ اللَّهِ الدَّجَّالُ، وَاللَّهِ مَا كُنْتُ قَطُّ أَشَدَّ بَصِيرَةً مِنِّيَ الْآنَ، وَإِنَّ مِنْ فِتْنَتِهِ أَنْ يَرْكَبَ حِمَارًا مَا بَيْنَ أُذُنَيْهِ أَرْبَعِينَ ذِرَاعًا، وَأَنَّهُ يَصِيحُ ثَلَاثَ صَيْحَاتٍ يَسْمَعُهُنَّ أَهْلُ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ، وَأَنَّهُ لَا يَبْقَى سَهْلٌ إِلَّا وَطِئَهُ وَظَهَرَ عَلَيْهِ إِلَّا مَكَّةَ وَالْمَدِينَةَ، لَا يَأْتِيهَا مِنْ نَقْبٍ مِنْ نِقَابِهَا إِلَّا لَقِيَتْهُ الْمَلَائِكَةُ صَلْتًا بِالسُّيُوفِ فَيَنْزِلُ عِنْدَ الضَّرِيبِ الْأَحْمَرِ عِنْدَ مُنْقَطَعِ السَّبَخَةِ، فَتَرْجُفُ الْمَدِينَةُ بِأَهْلِهَا ثَلَاثَ رَجَفَاتٍ، فَلَا يَبْقَى فِيهَا مُنَافِقٌ وَلَا مُنَافِقَةٌ إِلَّا خَرَجَ إِلَيْهِ، تَنْفِي الْمَدِينَةُ الْخَبَثَ مِنْهَا كَمَا يَنْفِي الْكِيرُ خَبَثَ الْحَدِيدِ، يُدْعَى ذَلِكَ الْيَوْمُ يَوْمَ الْخَلَاصِ. فَقَالَتْ أُمُّ شَرِيكٍ ابْنَةُ أَبِي الْعَكْرِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَيْنَ النَّاسُ؟ قَالَ: هُمْ يَوْمَئِذٍ قَلِيلٌ، وَجُلُّهُمْ يَوْمَئِذٍ بَيْتِ الْمَقْدِسِ، وَإِمَامُهُمْ رَجُلٌ صَالِحٌ، فَيَسِيرَ حَتَّى يَنْزِلَ بِهَا فَيُحَاصِرَهُمْ، فَبَيْنَمَا هُوَ يُحَاصِرُهُمْ إِذْ نَزَلَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ - عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ - حِينَ يَدْخُلُ ذَاكَ الْإِمَامُ فِي صَلَاةِ الْغَدَاةِ، فَإِذَا نَزَلَ عِيسَى عَرَفَهُ، فَيَرْجِعُ يَمْشِي الْقَهْقَرَى لِيُقَدِّمَ عِيسَى - عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ - فَيَضَعُ يَدَهُ بَيْنَ كَتِفَيْهِ، ثُمَّ يَقُولُ: صَلِّ فَإِنَّمَا لَكَ أُقِيمَتْ فَيُصَلِّي عِيسَى وَرَاءَهُ، فَإِذَا سَلَّمَ ذَلِكَ الْإِمَامُ، قَالَ عِيسَى: افْتَحُوا الْبَابَ، وَوَرَاءَهُ الدَّجَّالُ مَعَهُ سَبْعُونُ أَلْفَ يَهُودِيٍّ كُلُّهُمْ ذُو سَيْفٍ مُحَلًّى وَسَاجٍ، فَإِذَا نَظَرَ إِلَيْهِ ذَابَ كَمَا يَذُوبُ الْمِلْحُ فِي الْمَاءِ، ثُمَّ وَلَّى هَارِبًا، يَقُولُ عِيسَى - عَلَيْهِ السَّلَامُ -: إِنَّ لِي فِيكَ ضَرْبَةً لَنْ تَفُتْنِي، فَيُدْرِكُهُ عِيسَى عِنْدَ بَابِ لُدٍّ الشَّرْقِيِّ فَيَقْتُلُهُ، وَيَهْزِمُ اللَّهُ يَهُودَهُ وَيُقْتَلُونَ أَشَدَّ الْقَتْلِ، فَلَا تَبْقَى دَابَّةٌ وَلَا شَجَرَةٌ وَلَا حَجَرٌ يَتَوَارَى بِهِ يَهُودِيٌّ إِلَّا أَنْطَقَ اللَّهُ ذَلِكَ الشَّيْءَ فَيَقُولُ: يَا عَبْدَ اللَّهِ الْمُسْلِمَ هُنَا يَهُودِيٌّ فَتَعَالَ فَاقْتُلْهُ. إِلَّا الْغَرْقَدَ فَإِنَّهُ لَا يَنْطِقُ، وَيُقَالَ: إِنَّهُ مِنْ شَجَرِهِمْ، فَيَكُونُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ فِي أُمَّتِهِ حَكَمًا عَدْلًا وَإِمَامًا مُقْسِطًا، يَدُقُّ الصَّلِيبَ، وَيَذْبَحُ الْخِنْزِيرَ، وَيَضَعُ الْجِزْيَةَ، وَيَتْرُكُ الصَّدَقَةَ، فَلَا يَسْعَى عَلَى شَاةٍ وَلَا عَلَى بَعِيرٍ، وَتُرْفَعُ الشَّحْنَاءُ وَالتَّبَاغُضُ، وَيُنْزَعُ حُمَةُ كُلِّ ذَاتِ حُمَةٍ، حَتَّى يُدْخِلَ الْوَلِيدُ يَدَهُ فِي الْحَنَشِ فَلَا يَضُرُّهُ، وَتُفِرَّ الْوَلِيدَةُ إِلَى الْأَسَدِ فَلَا يَضُرُّهَا، وَيَكُونَ الذِّئْبُ فِي الْغَنَمِ كَأَنَّهُ كَلْبُهَا، يَمْلَأُ الْأَرْضَ مِنَ السِّلْمِ كَمَا يُمْلَأُ الْإِنَاءُ مِنَ الْمَاءِ، وَتَكُونُ الْكَلِمَةُ وَاحِدَةً فَلَا يُعْبَدُ غَيْرُ اللَّهِ، وَتَضَعَ الْحَرْبُ أَوْزَارَهَا، وَتُسْلَبُ قُرَيْشٌ مُلْكَهَا، وَتَكُونُ الْأَرْضُ كَفَاثُورِ الْفِضَّةِ، تُنْبِتُ نَبْتَهَا بِعَهْدِ آدَمَ حَتَّى يَجْتَمِعَ النَّفَرُ عَلَى الْقُطْفِ فَيُشْبِعَهُمْ، وَحَتَّى يَجْتَمِعَ النَّفَرُ عَلَى الرُّمَّانَةِ فَتُشْبِعَهُمْ، وَيَكُونَ الْفَرَسُ بِالدُّرَيْهِمَاتِ، وَيَكُونَ الثَّوْرُ بِكَذَا وَكَذَا مِنَ الْمَالِ. فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا يُرْخِصُ الْفَرَسَ؟ قَالَ: لَا تُرْكَبُ لِحَرْبٍ أَبَدًا. قِيلَ: فَمَا يُغْلِي الثَّوْرَ؟ قَالَ: تُحْرَثُ الْأَرْضُ كُلُّهَا، وَإِنَّ مِنْ فِتْنَتِهِ أَنَّهُ يَمُرُّ بِالْحَيِّ فَيُكَذِّبُونَهُ، فَلَا تَبْقَى لَهُمْ سَائِمَةٌ إِلَّا هَلَكَتْ، وَإِنَّ مِنْ فِتْنَتِهِ أَنَّهُ يَمُرُّ بِالْحَيِّ فَيُصَدِّقُونَهُ فَيَأْمُرُ السَّمَاءَ أَنْ تَمُرَّ فَتُمْطِرَهُ، وَيَأْمُرُ الْأَرْضَ أَنْ تُنْبِتَ فَتُنْبِتَ، حَتَّى تَرُوحَ عَلَيْهِمْ مَوَاشِيهِمْ مِنْ يَوْمِهِمْ ذَلِكَ أَعْظَمَ مَا كَانَتْ وَأَسْمَنَهَا وَأَمَدَّهُ خَوَاصِرَ وَأَدَرَّهُ ضُرُوعًا، وَإِنَّ أَيَّامَهُ أَرْبَعِينَ سَنَةً: سَنَةٌ كَنِصْفِ سَنَةٍ، وَسَنَةٌ كَثُلُثِ سَنَةٍ، وَالسَّنَةُ كَالشَّهْرِ، وَالشَّهْرُ كَالْجُمُعَةِ، وَالْجُمُعَةُ كَالْيَوْمِ، وَآخِرُ أَيَّامِهِ كَالشَّرَرَةِ، فَيُصْبِحُ أَحَدُكُمْ عَلَى بَابِ الْمَدِينَةِ فَلَا يَبْلُغُ بَابَهَا الْآخَرَ حَتَّى يُمْسِيَ. قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ فَكَيْفَ نُصَلِّي فِي هَذِهِ الْأَيَّامِ الْقِصَارِ؟ قَالَ: تُقْدُرُونَ فِيهَا الصَّلَاةَ كَمَا تَقْدُرُونَ فِي هَذِهِ الْأَيَّامِ الطِّوَالِ ثُمَّ تُصَلُّونَ، وَإِنَّ قَبْلَ خُرُوجِهِ سَنَوَاتٍ شِدَادًا يُصِيبُ النَّاسَ مِنْهُمْ جُوعٌ شَدِيدٌ، يَأْمُرُ اللَّهُ السَّمَاءَ أَنْ تَحْبِسَ ثُلُثَ قَطْرِهَا، وَيَأْمُرُ الْأَرْضَ أَنْ تَحْبِسَ ثُلُثَ نَبْتِهَا، ثُمَّ يَأْمُرُ السَّمَاءَ فِي السَّنَةِ الثَّانِيَةِ فَتَحْبِسُ ثُلُثَيْ مَطَرِهَا وَيَأْمُرُ الْأَرْضَ فَتَحْبِسَ ثُلُثَيْ نَبْتِهَا، وَيَأْمُرُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - السَّمَاءَ فِي السَّنَةِ الثَّالِثَةِ فَلَا تُمْطِرُ قَطْرَةً، وَيَأْمُرُ الْأَرْضَ فَلَا تُنْبِتُ خَضِرًا، فَلَا تَبْقَى ذَاتُ ظِلْفٍ إِلَّا هَلَكَتْ. قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَمَا يُعِيشُ النَّاسِكَ إِذَا كَانَ ذَلِكَ؟ قَالَ: التَّهْلِيلُ وَالتَّسْبِيحُ وَالتَّحْمِيدُ وَالتَّكْبِيرُ يُجْرِي ذَلِكَ عَنْهُمْ مَجْزَى الطَّعَامِ. فَكَانَ أَبُو أُمَامَةَ يُحَدِّثُ هَذَا الْحَدِيثَ ثُمَّ يَقُولُ: وَمَا نَسِيتُ أَكْثَرَ، وَإِنَّ مِنْ فِتْنَتِهِ أَنَّ مَعَهُ جَنَّةٌ وَنَارٌ، فَمَنِ ابْتُلِيَ بِبَلْوَاهُ فَلْيَقْرَأْ فَوَاتِحَ سُورَةِ الْكَهْفِ فَتَكُونُ عَلَيْهِ بَرْدًا وَسَلَامًا، وَمَنْ لَقِيَهُ مِنْكُمْ فَلْيَتْفُلْ فِي وَجْهِهِ، وَإِنَّ مِنْ فِتْنَتِهِ أَنَّهُ يَأْمُرُ السَّمَاءَ أَنْ تَقْطُرَ فَتَقْطُرَ، وَيَأْمُرُ الْأَرْضَ أَنْ تُنْبِتَ فَتُنْبِتَ ".
رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ وَالْحَاكِمُ وَصَحَّحَهُ، وَرَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ فِي سُنَنِهِ وَابْنُ مَاجَهْ مُخْتَصَرًا.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیا جس کا زیادہ تر حصہ اس گفتگو پر مشتمل تھا جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں دجال کے بارے میں بتائی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے قول میں فرمایا: ”اے لوگو! جب سے اللہ تعالیٰ نے آدم کی ذریت کو پیدا کیا ہے، روئے زمین پر دجال کے فتنے سے بڑھ کر کوئی فتنہ نہیں آیا، اللہ نے نوح علیہ السلام کے بعد جس نبی کو بھی بھیجا اس نے اپنی امت کو اس سے ڈرایا، اور میں آخری نبی ہوں اور تم آخری امت ہو، وہ یقیناً تمہارے درمیان ہی نکلے گا، اگر وہ میری موجودگی میں نکل آیا تو میں ہر مسلمان کی طرف سے اس کا مقابلہ کرنے والا ہوں گا، اور اگر وہ میرے بعد نکلا تو ہر شخص خود اپنا دفاع کرنے والا ہوگا اور اللہ ہر مسلمان پر میرا خلیفہ (نگہبان) ہے، وہ عراق اور شام کے درمیانی علاقے سے نکلے گا اور دائیں بائیں خوب فساد پھیلائے گا، اے اللہ کے بندو! تم ثابت قدم رہنا، وہ (اپنے دعووں کا) آغاز اس بات سے کرے گا کہ: میں نبی ہوں، حالانکہ میرے بعد کوئی نبی نہیں، پھر وہ دوسری بات یہ کہے گا کہ: میں تمہارا رب ہوں، حالانکہ تم اپنے رب کو مرنے سے پہلے ہرگز نہیں دیکھ سکو گے، وہ کانا ہوگا جبکہ تمہارا رب کانا نہیں ہے، اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان ’کافر‘ لکھا ہوگا جسے ہر مومن پڑھ سکے گا چاہے وہ لکھنا جانتا ہو یا نہ جانتا ہو، اس کے فتنوں میں سے یہ ہے کہ وہ ایک دیہاتی سے کہے گا: اگر میں تمہارے باپ اور تمہاری ماں کو تمہارے لیے زندہ کر دوں تو کیا تم گواہی دو گے کہ میں تمہارا رب ہوں؟ وہ کہے گا: جی ہاں، چنانچہ دو شیطان اس کے باپ اور اس کی ماں کی صورت میں ظاہر ہوں گے اور کہیں گے: اے میرے بیٹے! اس کی پیروی کرو کیونکہ یہی تمہارا رب ہے، اس کا ایک فتنہ یہ بھی ہے کہ وہ دیہاتی سے کہے گا: اگر میں تیرے اونٹ زندہ کر دوں تو کیا تو مانے گا کہ میں تیرا رب ہوں؟ وہ کہے گا: جی ہاں، تو شیطان اس کے اونٹوں کی شکل میں ان کی مخصوص نشانیوں کے ساتھ نمودار ہو جائے گا، اس کے فتنوں میں سے یہ بھی ہے کہ وہ سورج کو پکڑے گا تو اسے چیر دے گا اور ہوا میں اڑتے پرندوں کو پکڑ لے گا، اس کا ایک فتنہ یہ ہے کہ وہ ایک شخص پر مسلط ہوگا اور اسے آرے سے چیر کر دو ٹکڑے کر دے گا یہاں تک کہ اسے دور پھینک دے گا، پھر کہے گا: میرے اس بندے کو دیکھو میں اسے ابھی دوبارہ اٹھاؤں گا پھر بھی یہ گمان کرے گا کہ اس کا میرے سوا کوئی اور رب ہے، پھر اللہ اسے زندہ کر دے گا تو وہ کہے گا: میرا رب اللہ ہے اور تو اللہ کا دشمن دجال ہے، بخدا مجھے تیرے معاملے میں آج سے پہلے کبھی اتنی بصیرت حاصل نہیں ہوئی تھی، اس کا ایک فتنہ یہ بھی ہے کہ وہ ایسے گدھے پر سوار ہوگا جس کے دونوں کانوں کے درمیان چالیس ہاتھ کا فاصلہ ہوگا، وہ تین ایسی چیخیں مارے گا جسے مشرق و مغرب والے سنیں گے، وہ روئے زمین کے ہر نرم و سخت حصے کو روند ڈالے گا سوائے مکہ اور مدینہ کے، وہ مدینہ کے جس راستے سے بھی داخل ہونا چاہے گا تو وہاں فرشتے ننگی تلواریں لیے اس کے سامنے کھڑے ہوں گے، چنانچہ وہ شوریدہ زمین کے کنارے سرخ ٹیلے کے پاس پڑاؤ ڈالے گا، پھر مدینہ اپنے رہنے والوں کے ساتھ تین بار کانپے گا جس سے ہر منافق مرد و عورت وہاں سے نکل کر اس کے پاس چلے جائیں گے، مدینہ گندگی کو اس طرح دور کر دے گا جیسے بھٹی لوہے کی میل کچیل دور کر دیتی ہے، اس دن کو یومِ خلاص (نجات کا دن) کہا جائے گا“، سیدہ ام شریک بنت ابی العکر رضی اللہ عنہا نے پوچھا: یا رسول اللہ! اس وقت لوگ کہاں ہوں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس وقت وہ تھوڑے ہوں گے اور ان کی اکثریت بیت المقدس میں ہوگی، ان کا امام ایک نیک شخص ہوگا، وہ (دجال) چلے گا یہاں تک کہ وہاں اتر کر ان کا محاصرہ کر لے گا، اسی محاصرے کے دوران جب امام صبح کی نماز کے لیے آگے بڑھے گا تو عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام نازل ہوں گے، امام انہیں پہچان کر پیچھے ہٹنے لگے گا تاکہ عیسیٰ علیہ السلام امامت کرائیں، تو عیسیٰ علیہ السلام اپنا ہاتھ ان کے کندھوں کے درمیان رکھ کر کہیں گے: تم ہی نماز پڑھاؤ کیونکہ یہ تمہارے ہی لیے قائم کی گئی ہے، چنانچہ عیسیٰ علیہ السلام ان کے پیچھے نماز پڑھیں گے، جب امام سلام پھیرے گا تو عیسیٰ علیہ السلام فرمائیں گے: دروازہ کھولو، دروازہ کھولا جائے گا تو اس کے پیچھے دجال ستر ہزار یہودیوں کے ساتھ ہوگا جن کے پاس آراستہ تلواریں اور مخصوص سبز چادریں ہوں گی، جب دجال عیسیٰ علیہ السلام کو دیکھے گا تو اس طرح پگھلنے لگے گا جیسے نمک پانی میں پگھلتا ہے اور وہ پیٹھ پھیر کر بھاگے گا، عیسیٰ علیہ السلام فرمائیں گے: میرا تمہارے بارے میں ایک ایسا وار ہے جو مجھ سے خطا نہیں ہوگا، چنانچہ عیسیٰ علیہ السلام اسے مشرقی بابِ لد کے پاس جا لیں گے اور اسے قتل کر دیں گے، اللہ یہودیوں کو شکست دے گا اور وہ بری طرح قتل ہوں گے، کوئی جانور، درخت یا پتھر ایسا نہیں ہوگا جس کے پیچھے یہودی چھپا ہو مگر اللہ اس چیز کو قوتِ گویائی دے گا اور وہ کہے گی: اے اللہ کے مسلمان بندے! یہاں یہودی چھپا ہے، آؤ اور اسے قتل کر دو، سوائے غرقد کے درخت کے کیونکہ وہ نہیں بولے گا اور وہ یہودیوں کے درختوں میں سے ہے، پھر عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام اپنی امت میں عادل حکمران اور منصف امام ہوں گے، وہ صلیب کو توڑ دیں گے، خنزیر کو قتل کریں گے، جزیہ ختم کر دیں گے اور صدقہ چھوڑ دیا جائے گا (کیونکہ کوئی لینے والا نہ ہوگا)، بکریوں اور اونٹوں کی حفاظت کی ضرورت نہ رہے گی، کینہ اور باہمی دشمنی ختم کر دی جائے گی، ہر زہریلے جانور کا زہر نکال لیا جائے گا یہاں تک کہ بچہ اپنا ہاتھ سانپ کے منہ میں ڈالے گا تو وہ اسے نقصان نہیں پہنچائے گا، چھوٹی بچی شیر کو بھگا دے گی اور وہ اسے کچھ نہیں کہے گا، بھیڑیا بکریوں میں ایسے رہے گا جیسے ان کا رکھوالا کتا ہو، زمین امن و سلامتی سے اس طرح بھر جائے گی جیسے برتن پانی سے بھر جاتا ہے، کلمہ ایک ہو جائے گا اور اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہیں کی جائے گی، جنگ اپنے ہتھیار ڈال دے گی، قریش سے ان کی بادشاہت چھن جائے گی، زمین چاندی کے دسترخوان کی طرح ہو جائے گی اور آدم علیہ السلام کے دور کی طرح اپنی نباتات اگائے گی یہاں تک کہ لوگوں کی ایک جماعت انگور کے ایک گچھے پر جمع ہوگی تو وہ ان سب کو سیر کر دے گا، اور لوگ ایک انار پر جمع ہوں گے تو وہ سب کو سیر کر دے گا، گھوڑا چند درہموں کا ملے گا اور بیل اتنے اتنے زیادہ مال کا ہوگا“، پوچھا گیا: یا رسول اللہ! گھوڑا اتنا سستا کیوں ہوگا؟ فرمایا: ”اسے جنگ کے لیے کبھی سواری کے کام نہیں لایا جائے گا“، پوچھا گیا: بیل مہنگا کیوں ہوگا؟ فرمایا: ”تمام زمین پر کھیتی باڑی کی جائے گی، دجال کا ایک فتنہ یہ ہوگا کہ وہ ایک قبیلے کے پاس سے گزرے گا اور وہ اسے جھٹلا دیں گے تو ان کا کوئی چرنے والا جانور باقی نہیں رہے گا بلکہ سب ہلاک ہو جائیں گے، اور اس کا ایک فتنہ یہ ہوگا کہ وہ ایک قبیلے کے پاس سے گزرے گا اور وہ اس کی تصدیق کر دیں گے تو وہ آسمان کو حکم دے گا کہ برسے تو وہ بارش برسائے گا اور زمین کو حکم دے گا کہ اگائے تو وہ فصلیں اگائے گی یہاں تک کہ ان کے مویشی اس دن پہلے سے کہیں زیادہ بڑے، فربہ، کوکھ بھرے ہوئے اور زیادہ دودھ والے ہو کر لوٹیں گے، دجال کے ایام چالیس سال ہوں گے: ایک سال آدھے سال کی طرح، ایک سال سال کے تیسرے حصے (چار ماہ) کی طرح، سال مہینے کی طرح، مہینہ ہفتے کی طرح، ہفتہ دن کی طرح اور اس کے آخری ایام چنگاری کی طرح (جلد گزرنے والے) ہوں گے، تم میں سے کوئی مدینہ کے ایک دروازے پر صبح کرے گا تو دوسرے دروازے تک پہنچنے سے پہلے شام ہو جائے گی“، عرض کیا گیا: یا رسول اللہ! ہم ان مختصر دنوں میں نماز کیسے پڑھیں گے؟ فرمایا: ”تم ان میں نماز کا ویسے ہی اندازہ کرنا جیسے ان طویل دنوں میں کرتے ہو، پھر نماز پڑھنا، اس کے نکلنے سے پہلے سخت سال ہوں گے جن میں لوگوں کو شدید بھوک پہنچے گی، اللہ آسمان کو حکم دے گا کہ اپنی بارش کا تیسرا حصہ روک لے اور زمین کو حکم دے گا کہ اپنی پیداوار کا تیسرا حصہ روک لے، دوسرے سال آسمان کو حکم دے گا تو وہ دو تہائی بارش روک لے گا اور زمین دو تہائی پیداوار روک لے گی، پھر تیسرے سال اللہ عزوجل آسمان کو حکم دے گا تو وہ ایک قطرہ بھی نہیں برسائے گا اور زمین کو حکم دے گا تو وہ کوئی سبزہ نہیں اگائے گی، یہاں تک کہ کوئی کھر والا جانور باقی نہیں رہے گا بلکہ سب ہلاک ہو جائیں گے“، پوچھا گیا: یا رسول اللہ! اس وقت لوگوں کا گزارہ کس چیز پر ہوگا؟ فرمایا: ”تہلیل (لا الہ الا اللہ)، تسبیح (سبحان اللہ)، تحمید (الحمد للہ) اور تکبیر (اللہ اکبر) ان کے لیے کھانے کا بدل بن جائیں گے“، سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ یہ حدیث بیان کرتے اور پھر کہتے: میں نے اس سے زیادہ حصہ بھلا دیا ہے، دجال کے فتنوں میں سے یہ ہے کہ اس کے ساتھ جنت اور آگ ہوگی، جو اس کی آزمائش میں مبتلا ہو جائے اسے چاہیے کہ سورہ کہف کی ابتدائی آیات پڑھے تو وہ اس پر ٹھنڈک اور سلامتی بن جائیں گی، اور تم میں سے جو اسے ملے اسے چاہیے کہ اس کے چہرے پر تھوک دے، اور اس کا ایک فتنہ یہ ہے کہ وہ آسمان کو قطرہ گرانے کا حکم دے گا تو وہ برسائے گا اور زمین کو اگانے کا حکم دے گا تو وہ اگائے گی۔ اس حدیث کو محمد بن یحییٰ بن ابی عمر اور حاکم نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے، جبکہ ابوداؤد نے اپنی سنن میں اور ابن ماجہ نے اسے مختصراً روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الفتن/حدیث: 7647]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن أبي داود برقم: 4321، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4077، وأخرجه فتح الباري برقم: 3265، 3398، 6009، 6047، 6142، 6204، 6656، 6657، 6699، 6708، 6713، 6714، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8659، 8664، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 48، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3878، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 12537»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥ابن ماجهأحد الأئمة ، حافظ
👤←👥أبو داود السجستاني
Newأبو داود السجستاني ← ابن ماجه
ثقة ، حافظ , مصنف السنن وغيرها ، من كبار العلماء
👤←👥الحاكم
Newالحاكم ← أبو داود السجستاني
إمام صدوق
👤←👥ابن أبي عمر العدني
Newابن أبي عمر العدني ← الحاكم
صدوق ، صنف المسند ، وكان لازم ابن عيينة ، لكن قال أبو حاتم : كانت فيه غفلة
👤←👥أبو أمامة الباهلي
Newأبو أمامة الباهلي ← ابن أبي عمر العدني
صحابي مشهور
👤←👥أبو أمامة الباهلي
Newأبو أمامة الباهلي ← أبو أمامة الباهلي
صحابي مشهور
Ithaf al-Khiyarah al-Maharah bi-Zawa’id al-Masanid al-‘Asharah Hadith 7647 in Urdu