الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
161. مِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ (بن احمد) کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 1163
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا سَيَّارٌ، يَعْنِي: ابْنَ حَاتِمٍ، قَالَ: نَا جَعْفَرٌ، يَعْنِي: ابْنَ سُلَيْمَانَ ، قَالَ: نَا مَالِكٌ، يَعْنِي: ابْنَ دِينَارٍ، قَالَ: سَأَلْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ قُلْتُ: يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ، مَنْ كَانَ حَامِلَ رَايَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: فَنَظَرَ إِلَيَّ وَقَالَ: كَأَنَّكَ رَخِيُّ الْبَالِ، فَغَضِبْتُ وَشَكَوْتُهُ إِلَى إِخْوَانِهِ مِنَ الْقُرَّاءِ قُلْتُ: أَلَا تَعْجَبُونَ مِنْ سَعِيدٍ؟ إِنِّي سَأَلْتُهُ: مَنْ كَانَ حَامِلَ رَايَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَنَظَرَ إِلَيَّ وَقَالَ: إِنَّكَ لَرَخِيُّ الْبَالِ، قَالُوا: أَرَأَيْتَ حِينَ تَسْأَلُهُ وَهُوَ خَائِفٌ مِنَ الْحَجَّاجِ قَدْ لَاذَ بِالْبَيْتِ، كَانَ حَامِلَهَا عَلِيٌّ .
مالک بن دینار رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے پوچھا کہ اے ابو عبداللہ! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا اٹھانے والے کون تھے؟
انہوں نے میری طرف دیکھا اور فرمایا: ” «كَأَنَّكَ رَخِيُّ الْبَالِ» (شاید تم بہت ہی بے فکر ہو)۔“
پس مجھے غصہ آ گیا اور میں نے قراء میں سے ان کے ساتھیوں سے ان کی شکایت کی اور کہا: ”کیا تمہیں سعید رحمہ اللہ پر تعجب نہیں ہوتا؟ میں نے ان سے سوال کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا علم بردار کون تھا، تو انہوں نے میری طرف دیکھا اور کہا کہ تم تو بڑے بے فکر ہو۔“
انہوں نے کہا: ”کیا تم نے غور نہیں کیا کہ جس وقت تم ان سے یہ سوال کر رہے تھے، وہ حجاج کے خوف سے بیت اللہ میں پناہ لیے ہوئے تھے؟ (بہر حال) جھنڈا اٹھانے والے سیدنا علی رضی اللہ عنہ تھے۔“ [فضائل الصحابة/أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه/حدیث: 1163]

تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده حسن. وسيار بن حاتم العنزي أبو سلمة البصري صدوق يخطئ، قال القواريري لم يكن له عقل قيل يتهم لكذب؟ قال: لا، وقال أبو أحمد الحاكم في حديثه بعض المناكير وقال العقيلي احاديثه مناكير وضعفه كذلك ابن المديني وذكره ابن حبان في الثقات وقال الذهبي صالح الحديث أكثر عنه أحمد، مات ٢٠٠. .»
«المستدرك على الصحيحين للحاكم: 137/3»
«المستدرك على الصحيحين للحاكم: 137/3»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥علي بن أبي طالب | أحد العشرة | |
👤←👥سعيد بن جبير الأسدي سعيد بن جبير الأسدي ← علي بن أبي طالب | ثقة ثبت فقيه ، وروايته عن عائشة وأبي موسى ونحوهما مرسلة | |
👤←👥مالك بن دينار الناجي مالك بن دينار الناجي ← سعيد بن جبير الأسدي | صدوق عابد | |
👤←👥جعفر بن سليمان الضبعي جعفر بن سليمان الضبعي ← مالك بن دينار الناجي | صدوق زاهد ، لكنه كان يتشيع | |
👤←👥سيار بن حاتم العنزي سيار بن حاتم العنزي ← جعفر بن سليمان الضبعي | صدوق له أوهام | |
👤←👥أحمد بن حنبل أحمد بن حنبل ← سيار بن حاتم العنزي | ثقة حافظ فقيه حجة | |
👤←👥عبد الله بن أحمد بن حنبل عبد الله بن أحمد بن حنبل ← أحمد بن حنبل | ثقة |
Fada'il al-Sahabah Hadith 1163 in Urdu
سعيد بن جبير الأسدي ← علي بن أبي طالب