الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
252. (بَابُ مَا جَاءَ فِي وَفْدِ نَجْرَانَ)
(وفدِ نجران کے بارے میں وارد روایت کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1374
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا حَسَنٌ هُوَ ابْنُ مُوسَى، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: جَاءَ رَاهِبَا نَجْرَانَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَسْلَمَا تَسْلَمَا"، فَقَالَا: قَدْ أَسْلَمْنَا قَبْلَكَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "كَذَبْتُمَا مَنَعَكُمَا مِنَ الْإِسْلَامِ ثَلَاثٌ، سُجُودُكُمَا لِلصَّلِيبِ، وَقَوْلُكُمَا: اتَّخَذَ اللَّهُ وَلَدًا، وَشُرْبُكُمَا الْخَمْرَ"، فَقَالَا: فَمَا تَقُولُ فِي عِيسَى؟ قَالَ: "فَسَكَتَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَزَلَ الْقُرْآنُ ذَلِكَ نَتْلُوهُ عَلَيْكَ مِنَ الْآيَاتِ وَالذِّكْرِ الْحَكِيمِ إِلَى قَوْلِهِ: أَبْنَاءَنَا وَأَبْنَاءَكُمْ قَالَ: فَدَعَاهُمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْمُلَاعَنَةِ قَالَ: وَجَاءَ بِالْحَسَنِ، وَالْحُسَيْنِ، وَفَاطِمَةَ أَهْلِهِ وَوَلَدِهِ " قَالَ: فَلَمَّا خَرَجَا مِنْ عِنْدَهُ قَالَ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ: أَقْرِرْ بِالْجِزْيَةِ وَلَا تُلَاعِنْهُ قَالَ: فَرَجَعَا، فَقَالَا: نُقِرُّ بِالْجِزْيَةِ وَلَا نُلَاعِنُكَ قَالَ: فَأَقَرَّا بِالْجِزْيَةِ.
امام حسن بصری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ نجران کے دو راہب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تم دونوں اسلام لے آؤ، سلامتی پا جاؤ گے۔“ انہوں نے جواب دیا: ”ہم تو آپ سے پہلے ہی اسلام لا چکے ہیں۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے جھوٹ کہا، تمہیں اسلام لانے سے تین چیزوں نے روک رکھا ہے: تمہارا صلیب کو سجدہ کرنا، تمہارا یہ قول کہ اللہ نے بیٹا اختیار کر رکھا ہے، اور تمہارا شراب پینا۔“ انہوں نے پوچھا: ”تو آپ عیسیٰ (علیہ السلام) کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟“ راوی کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے اور قرآن مجید کی یہ آیات نازل ہوئیں: ﴿ذٰلِكَ نَتْلُوْهُ عَلَيْكَ مِنَ الْاٰیٰتِ وَالذِّكْرِ الْحَكِيْمِ﴾ سے لے کر اللہ تعالیٰ کے اس قول ﴿اَبْنَآءَنَا وَاَبْنَآءَكُمْ﴾ تک۔
راوی بیان کرتے ہیں کہ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کو مباہلہ کی دعوت دی اور اپنے اہل و عیال اور اولاد میں سے سیدنا حسن، سیدنا حسین اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہم کو ساتھ لے آئے۔ جب وہ دونوں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے باہر نکلے تو ان میں سے ایک نے اپنے ساتھی سے کہا: ”جزیہ دینا قبول کر لو اور ان سے مباہلہ نہ کرو۔“ چنانچہ وہ دونوں واپس آئے اور عرض کیا: ”ہم جزیہ دینا قبول کرتے ہیں اور آپ سے مباہلہ نہیں کریں گے۔“ راوی کہتے ہیں کہ پھر ان دونوں نے جزیہ دینا تسلیم کر لیا۔ [فضائل الصحابة/فضائل الحسن والحسين رضي الله عنهما/حدیث: 1374]
راوی بیان کرتے ہیں کہ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کو مباہلہ کی دعوت دی اور اپنے اہل و عیال اور اولاد میں سے سیدنا حسن، سیدنا حسین اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہم کو ساتھ لے آئے۔ جب وہ دونوں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے باہر نکلے تو ان میں سے ایک نے اپنے ساتھی سے کہا: ”جزیہ دینا قبول کر لو اور ان سے مباہلہ نہ کرو۔“ چنانچہ وہ دونوں واپس آئے اور عرض کیا: ”ہم جزیہ دینا قبول کرتے ہیں اور آپ سے مباہلہ نہیں کریں گے۔“ راوی کہتے ہیں کہ پھر ان دونوں نے جزیہ دینا تسلیم کر لیا۔ [فضائل الصحابة/فضائل الحسن والحسين رضي الله عنهما/حدیث: 1374]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: مرسل رجالة ثقات وروى أبو نعيم في الدلائل ٢: ١٢٤ والواحدي في أسباب النزول ٥٩ نحوه من طريق محمد بن السائب الكلبي عن ابن صالح عن ابن عباس وروى أبو نعيم عن جابر أيضاً نحوه وأخرجه الحاكم وصححه وابن مردويه وفيه حب الصليب وشرب الخمر. .»
«المستدرك علي الصحيحين للحاكم: 157/3»
«المستدرك علي الصحيحين للحاكم: 157/3»
الحكم على الحديث:
مرسل
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥فاطمة الزهراء | بنت رسول الله صلى الله عليه وسلم ، سيدة نساء هذه الأمة | |
👤←👥الحسن البصري الحسن البصري ← فاطمة الزهراء | ثقة فقيه ، فاضل مشهور ، وكان يرسل كثيرا ويدلس | |
👤←👥يونس بن عبيد يونس بن عبيد ← الحسن البصري | ثقة ثبت فاضل ورع | |
👤←👥حماد بن سلمة حماد بن سلمة ← يونس بن عبيد | ثقه عابد ، أثبت الناس في ثابت ، وتغير حفظه بآخره | |
👤←👥الحسن بن موسى الأشيب الحسن بن موسى الأشيب ← حماد بن سلمة | ثقة | |
👤←👥أحمد بن حنبل أحمد بن حنبل ← الحسن بن موسى الأشيب | ثقة حافظ فقيه حجة | |
👤←👥عبد الله بن أحمد بن حنبل عبد الله بن أحمد بن حنبل ← أحمد بن حنبل | ثقة |
Fada'il al-Sahabah Hadith 1374 in Urdu
الحسن البصري ← فاطمة الزهراء