الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
53. بَابُ خَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا
نبی ﷺ کے بعد اس امت کے سب سے بہتر لوگوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 427
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، قَثَنَا مُسْهِرُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ سَلْعٍ الْهَمْدَانِيُّ، عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا يَقُولُ: قَبَضَ اللَّهُ نَبِيَّهُ عَلَى خَيْرِ مَا قَبَضَ عَلَيْهِ نَبِيًّا مِنَ الْأَنْبِيَاءِ، قَالَ: فَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ اسْتُخْلِفَ أَبُو بَكْرٍ فَعَمِلَ بِعَمَلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَسُنَّتِهِ، ثُمَّ قُبِضَ عَلَى خَيْرِ مَا قَبَضَ اللَّهُ عَلَيْهِ أَحَدًا، فَكَانَ خَيْرَ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا، ثُمَّ اسْتُخْلِفَ عُمَرُ ، فَعَمِلَ بِعَمَلِهِمَا وَسُنَّتِهِمَا، ثُمَّ قُبِضَ عَلَى خَيْرِ مَا قُبِضَ عَلَيْهِ أَحَدٌ، فَكَانَ خَيْرَ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا وَبَعْدَ أَبِي بَكْرٍ.
عبد خیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی روح اس بہترین حالت میں قبض کی جس پر اس نے انبیاء میں سے کسی بھی نبی کو وفات دی،“
راوی کہتے ہیں: پھر انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مدح و ثنا بیان کی، پھر فرمایا: ”پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو خلیفہ بنایا گیا تو انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طرزِ عمل اور آپ کی سنت کے مطابق کام کیا، پھر انہیں اس بہترین حالت میں وفات دی گئی جس پر اللہ نے کسی کو وفات دی ہو، پس وہ اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اس امت کے سب سے بہتر فرد تھے، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو خلیفہ مقرر کیا گیا تو انہوں نے ان دونوں (صاحبوں) کے طرزِ عمل اور ان کی سنت کی پیروی کی، پھر وہ اس بہترین حالت میں وفات پا گئے جس پر کوئی وفات پاتا ہے، پس وہ اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بعد اس امت کے بہترین فرد تھے۔“ [فضائل الصحابة/فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه/حدیث: 427]

تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده حسن لغيره . .»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن لغيره
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو بكر الصديق | خليفة رسول الله صلى الله عليه وسلم | |
👤←👥عمر بن الخطاب عمر بن الخطاب ← أبو بكر الصديق | أمير المؤمنين مشهور جم المناقب | |
👤←👥أبو بكر الصديق أبو بكر الصديق ← عمر بن الخطاب | خليفة رسول الله صلى الله عليه وسلم | |
👤←👥علي بن أبي طالب علي بن أبي طالب ← أبو بكر الصديق | أحد العشرة | |
👤←👥عبد خير بن يزيد الخيواني عبد خير بن يزيد الخيواني ← علي بن أبي طالب | مخضرم ، ثقة | |
👤←👥مسهر بن عبد الملك الهمدانى مسهر بن عبد الملك الهمدانى ← عبد خير بن يزيد الخيواني | لين الحديث | |
👤←👥عبد الله بن عمر مشكدانة عبد الله بن عمر مشكدانة ← مسهر بن عبد الملك الهمدانى | صدوق فيه تشيع | |
👤←👥عبد الله بن أحمد بن حنبل عبد الله بن أحمد بن حنبل ← عبد الله بن عمر مشكدانة | ثقة |
Fada'il al-Sahabah Hadith 427 in Urdu
عمر بن الخطاب ← أبو بكر الصديق