الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
53. بَابُ خَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا
نبی ﷺ کے بعد اس امت کے سب سے بہتر لوگوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 437
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا أَبِي، قَثَنَا يَحْيَى هُوَ ابْنُ سَعِيدٍ ، قَثَنَا حُمَيْدٌ هُوَ الطَّوِيلُ ، عَنْ أَنَسٍ هُوَ ابْنُ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ: وَافَقْتُ رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ فِي ثَلَاثٍ، وَوَافَقَنِي رَبِّي فِي ثَلَاثٍ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوِ اتَّخَذْتَ مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهُ يَدْخُلُ عَلَيْكَ الْبَرُّ وَالْفَاجِرُ، فَلَوْ أَمَرْتَ أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ بِالْحِجَابِ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ آيَةَ الْحِجَابِ، وَبَلَغَنِي مُعَاتَبَةُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْضَ نِسَائِهِ، قَالَ: فَاسْتَقْرَيْتُ أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ فَدَخَلْتُ عَلَيْهِنَّ فَجَعَلْتُ أَسْتَقْرِئُهُنَّ وَاحِدَةً وَاحِدَةً، وَاللَّهِ لَئِنِ انْتَهَيْتُنَّ وَإِلَّا لَيُبَدِّلَنَّ اللَّهُ رَسُولَهُ خَيْرًا مِنْكُنَّ، قَالَ: فَأَتَيْتُ عَلَى بَعْضِ نِسَائِهِ قَالَتْ: يَا عُمَرُ ، أَمَا فِي رَسُولِ اللَّهِ مَا يَعِظُ نِسَاءَهُ حَتَّى تَكُونَ أَنْتَ تَعِظُهُنَّ؟ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: عَسَى رَبُّهُ إِنْ طَلَّقَكُنَّ أَنْ يُبْدِلَهُ أَزْوَاجًا خَيْرًا مِنْكُنَّ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے تین باتوں میں اپنے رب عزوجل کی موافقت کی اور میرے رب نے تین باتوں میں میری موافقت فرمائی؛ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کاش آپ مقامِ ابراہیم کو نماز کی جگہ بنا لیتے۔ تو اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى﴾ ”اور تم مقامِ ابراہیم کو جائے نماز بنا لو“۔
اور میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ کے پاس نیک اور بد ہر طرح کے لوگ آتے ہیں، کاش آپ امہات المومنین کو حجاب کا حکم فرما دیں، تو اللہ تعالی نے حجاب کی آیت نازل فرمائی۔
اور مجھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اپنی بعض ازواجِ مطہرات پر ناراضی کی خبر پہنچی، تو میں نے امہات المومنین کا قصد کیا، میں ان کے پاس گیا اور ایک ایک کر کے انہیں یہ کہنے لگا کہ: اللہ کی قسم! یا تو تم اپنی روش سے باز آ جاؤ ورنہ اللہ تعالی اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو تمہارے بدلے تم سے بہتر بیویاں عطا فرما دے گا۔
یہاں تک کہ جب میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی زوجہ کے پاس پہنچا تو انہوں نے کہا: اے عمر! کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں اتنی بات نہیں کہ وہ اپنی ازواج کو خود نصیحت فرمائیں جو اب تم انہیں نصیحت کر رہے ہو؟ اس پر اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿عَسَى رَبُّهُ إِنْ طَلَّقَكُنَّ أَنْ يُبْدِلَهُ أَزْوَاجًا خَيْرًا مِنْكُنَّ﴾ ”اگر وہ تمہیں طلاق دے دیں تو قریب ہے کہ ان کا رب انہیں تمہارے بدلے تم سے بہتر بیویاں عطا فرما دے“۔“ [فضائل الصحابة/فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه/حدیث: 437]

تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده صحيح . .»
«صحيح البخاري: 4/1629؛ مسند الامام احمد: 1/ 24،36»
«صحيح البخاري: 4/1629؛ مسند الامام احمد: 1/ 24،36»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عمر بن الخطاب | أمير المؤمنين مشهور جم المناقب | |
👤←👥عمر بن الخطاب عمر بن الخطاب ← عمر بن الخطاب | أمير المؤمنين مشهور جم المناقب | |
👤←👥أنس بن مالك أنس بن مالك ← عمر بن الخطاب | صحابي مشهور | |
👤←👥حميد الطويل حميد الطويل ← أنس بن مالك | ثقة مدلس ، وعابه زائدة لدخوله في شيء من أمر الأمراء. | |
👤←👥يحيى القطان يحيى القطان ← حميد الطويل | ثقة متقن حافظ ، إمام قدوة | |
👤←👥عبد الله بن أحمد بن حنبل عبد الله بن أحمد بن حنبل ← يحيى القطان | ثقة |
Fada'il al-Sahabah Hadith 437 in Urdu
عمر بن الخطاب ← عمر بن الخطاب