الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
53. بَابُ خَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا
نبی ﷺ کے بعد اس امت کے سب سے بہتر لوگوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 445
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: أُخْبِرْتُ عَنْ أَشْعَثَ بْنِ شُعْبَةَ، قَثَنَا مَنْصُورُ بْنُ دِينَارٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، وَالْحَسَنِ بْنِ عَمْرٍو، وَجَامَعِ بْنِ أَبِي رَاشِدٍ، وَمُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ، وَأَبِي حَصِينٍ ، عَنْ مُنْذِرٍ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ، قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي عَلِيٍّ: أَيُّ النَّاسِ خَيْرٌ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: أَبُو بَكْرٍ ، قُلْتُ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ: ثُمَّ عُمَرُ ، قَالَ: ثُمَّ بَادَرْتُهُ وَخِفْتُ أَنْ أَسْأَلَهُ فَيُجِيبُنِي بِغَيْرِهِ، ثُمَّ قُلْتُ: أَنْتَ؟ قَالَ: لَا، أَنَا رَجُلٌ مِنَ النَّاسِ لِي حَسَنَاتٌ وَلِي سَيِّئَاتٌ، يَفْعَلُ اللَّهُ مَا يَشَاءُ.
محمد بن علی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے اپنے والد سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے عرض کیا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد لوگوں میں سب سے بہتر کون ہے؟“
انہوں نے فرمایا: ”سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ۔“
میں نے پوچھا: ”پھر کون؟“
انہوں نے فرمایا: ”پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ۔“
محمد بن علی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ پھر میں جلدی بول پڑا اور مجھے اندیشہ ہوا کہ اگر میں نے (پھر) سوال کیا تو وہ کسی اور کا نام لے دیں گے، چنانچہ میں نے عرض کیا: ”پھر آپ؟“
انہوں نے فرمایا: ”نہیں، میں تو عام لوگوں میں سے ایک شخص ہوں، میری نیکیاں بھی ہیں اور میرے گناہ بھی، اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔“ [فضائل الصحابة/فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه/حدیث: 445]
انہوں نے فرمایا: ”سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ۔“
میں نے پوچھا: ”پھر کون؟“
انہوں نے فرمایا: ”پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ۔“
محمد بن علی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ پھر میں جلدی بول پڑا اور مجھے اندیشہ ہوا کہ اگر میں نے (پھر) سوال کیا تو وہ کسی اور کا نام لے دیں گے، چنانچہ میں نے عرض کیا: ”پھر آپ؟“
انہوں نے فرمایا: ”نہیں، میں تو عام لوگوں میں سے ایک شخص ہوں، میری نیکیاں بھی ہیں اور میرے گناہ بھی، اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔“ [فضائل الصحابة/فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه/حدیث: 445]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده ضعيف لإبهام شيخ عبد الله . .»
«تقدم تخريجه في رقم: 136»
«تقدم تخريجه في رقم: 136»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عمر بن الخطاب | أمير المؤمنين مشهور جم المناقب | |
👤←👥أبو بكر الصديق أبو بكر الصديق ← عمر بن الخطاب | خليفة رسول الله صلى الله عليه وسلم | |
👤←👥محمد بن علي بن الحسن بن شقيق المطوعي محمد بن علي بن الحسن بن شقيق المطوعي ← أبو بكر الصديق | ثقة صاحب حديث | |
👤←👥أبو يعلى الموصلي أبو يعلى الموصلي ← محمد بن علي بن الحسن بن شقيق المطوعي | ثقة مشهور | |
👤←👥عثمان بن عاصم بن حصين عثمان بن عاصم بن حصين ← أبو يعلى الموصلي | ثقة ثبت سني ، وربما دلس | |
👤←👥الأعمش الأعمش ← عثمان بن عاصم بن حصين | ثقة حافظ , عارف بالقراءات ورع لكنه يدلس | |
👤←👥منصور بن دينار التميمي منصور بن دينار التميمي ← الأعمش | ||
👤←👥أشعث بن شعبة المصيصي أشعث بن شعبة المصيصي ← منصور بن دينار التميمي | مقبول | |
👤←👥عبد الله بن أحمد بن حنبل عبد الله بن أحمد بن حنبل ← أشعث بن شعبة المصيصي | ثقة |
Fada'il al-Sahabah Hadith 445 in Urdu
أبو بكر الصديق ← عمر بن الخطاب